ایل جی فون خریدیں، 43 انچ کا ٹی وی مفت پائیں

2,657

ایل جی اپنے نئے اسمارٹ فون "ایل جی جی7 تھنک” کے ساتھ ایک زبردست آفر دے رہا ہے۔ یہ وہی فون ہے جو ایپل کے آئی فون X سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے لیکن اس میں اینڈرائیڈ 8.0 چلتا ہے۔

تو جناب! آفر یہ ہے کہ اگر آپ کینیڈا میں رہتے ہیں اور 18 سے 31 مئی کے دوران ایل جی جی7 تھنک کو قبل از وقت آرڈر کرتے ہیں تو آپ کو ایل جی کی طرف سے 43 انچ کا 4K ٹیلی وژن ملے گا بالکل مفت!

کینیڈا کا شہری ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو مندرجہ ذیل ریٹیلرز یا کیریئرز میں سے کسی ایک سے آرڈر دینا ہوگا:

کیریئرز: بیل، بیل MTS، فیڈو، فریڈم، کوڈو، راجرز، ساسک ٹیل، ٹیلوس اور ورجن موبائل

ریٹیلرز: بیسٹ بائے، بیسٹ بائے موبائل، موبائل شاپ، ٹی-بوتھ وائرلیس، وژن الیکٹرونکس، والمارٹ، وائرلیس Etc، وائرلیس ویو اور واؤ موبائل۔

مندرجہ بالا ریٹیلرز یا کیریئرز کے پاس ایک مرتبہ آرڈر دینے کے بعد آپ کو ایل جی کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور اپنی خریداری کا ثبوت دینا ہوگا تاکہ آپ 43 انچ کا 4کے ٹیلی وژن حاصل کر سکیں۔

کاش کہ ایل جی ایسی پروموشنز دنیا کے دوسرے ملکوں میں چلاتا؟