لوکیشن کے ساتھ بدلیں وال پیپر بھی

1,053

اسکائی لائن نامی نئی اینڈرائیڈ ایپ آپ کی موجودہ لوکیشن کو وال پیپر میں بدل دے گی۔ اسکائی لائن میپ بکس کے 3ڈی ٹیرین ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی موجودہ لوکیشن یا پھر مخصوص مقام کو مکمل تفصیل کے ساتھ وال پیپر میں تبدیل کر دیتی ہے۔

یہ ایپ فون ان لاک کرنے یا لانچر کے پیجز کے درمیان سوائپ کرنے پر بھی تصویر کا زاویہ تبدیل کر سکتی ہے اور فون کی سمت بدلتے ہوئے، یعنی TILT کرتے ہوئے،خوبصورت افیکٹ بھی دیتی ہے۔ وڈیو دیکھیں، خود سمجھ جائیں گے:

آپ سیٹنگز میں اس کے ساتھ مزید بھی کھیل سکتے ہیں لیکن ایک مسئلہ ہے، وہ یہ کہ اس ایپ کی قیمت 1.99 ڈالرز ہے ۔ پھر بھی اس شاندار وال پیپر ایپ کے لیے 200 روپے کچھ زیادہ رقم نہیں ہے ۔ آزما کر دیکھیں!