میٹ 20 پرو ہواوے کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن سکتا ہے

15,142

ہواوے نے گزشتہ ماہ ہی میٹ 20 پرو کا اعلان کیا تھا اور اس اسمارٹ فون کے پری آرڈرز لیے جانے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

اب کمپنی نے بتایا ہے کہ Mate 20 Pro نے پری آرڈرز کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ فون متعارف کروانے کے دوسرے ہی ہفتے میں اب تک P20 پرو کی نسبت 40 فیصد زیادہ پری آرڈرز ملے ہیں۔ یوں یہ کمپنی کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بنے کی راہ پر گامزن ہے۔

میٹ 20 پرو کو اس سال کا سب سے زیادہ ایڈوانس اسمارٹ فون کہا جارہا ہے۔ اس میں اوکٹا کور کرن 980 پروسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ  پشت پر تین کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔ یہ کیمرے بالترتیب 40 میگا پکسل، 20 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے ہیں۔ فرنٹ کیمرا 24 میگا پکسل کا ہے

اس فون میں طاقتور 4200 mhA بیٹری دی گئی ہے۔