ایم سی بی عارف حبیب پے پاک ایفیلیٹ ممبر بن گیا

1,564

عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ (ایم سی بی۔اے ایچ) نے ون لنک (گارنٹی) لمیٹڈ (1Link)کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے نتیجے میں ایم سی بی۔ اے ایچ ایفلیئیٹ ممبر کے طور پر پے پاک اسکیم میں شامل ہوجائے گا۔

یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے اور ایم سی بی۔اے ایچ پہلا پے پاک ایفیلیٹ ممبر (PayPak Affiliate member)ہے اور پہلی نان بینکنگ فنانس ادارہ ہے جس نے پاکستان میں ون لنک کی پے پاک اسکیم کی ممبر شپ حاصل کی ہے۔ اس معاہدے سے ایم سی بی۔ اے ایچ پاکستان میں کسی بھی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پہلی بار پروپرائیٹری کارڈ متعارف کرانے کا اہل ہوگیا ہے۔

پے پاک مقامی سطح پر ادائیگی کی اسکیم ہے جس میں بینک مالیاتی شمولیت کو فروغ دیتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ویژن 2020 کی روشنی میں ون لنک نے پاکستان کی پہلی ملکی پیمنٹ اسکیم پے پاک کے نام سے شروع کی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ باسہولت، کم قیمت، تیزرفتار اور ہر مقام پر ادائیگی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

MCB Arif Habib Savings
ایم سی بی۔ عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹس لمیٹڈ (ایم سی بی۔اے ایچ) کی ون لنک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے موقع پر بائیں سے دائیں ون لنک کے سی او او بشیر خان ، سی ای او ون لنک نجیب آگرہ والا، ایم سی بی۔اے ایچ کے سی ای او ثاقب سلیم اور ایم سی بی۔اے ایچ کے سی آئی او محمد عاصم کے ساتھ دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

ایم سی بی۔ اے ایچ اپنے صارفین کے لئے ڈیبٹ کارڈز کے اجراء ارادہ رکھتا ہے تاکہ انہیں اپنے فنڈز تک جلد رسائی ہو اور باسہولت انداز میں انہیں استعمال کیا جاسکے۔ اس نئی کارڈ اسکیم سے اپنے صارفین کو پاکستانی ایسٹ مینجمنٹ انڈسٹری کے شعبے میں نت نئی تکنیکی بہتری لاکر مختلف اقسام کی وسیع سہولیات پیش کی جائیںگی۔

اس مجموعی انڈسٹری اور ادارے کی جانب سے ڈیجیٹائزیشن کی طرف ایسے اقدام بہت اچھے ہیں اور مارکیٹ میں دیگر ادارے بھی یہ تبدیلی قبول کریں گے۔ ڈیبٹ کارڈز کے استعمال سے صارفین اے ٹی ایم مشینوں سے بروقت اپنے اکاؤنٹس استعمال کرکے پیسے نکلوا سکتے ہیں اور آن لائن سرمایہ کاری و ادائیگی کرسکتے ہیں۔

ایم سی بی۔ اے ایچ کے سی ای او محمد ثاقب سلیم نے کہا، "آج کے اس دور میں ہم جہاں کھڑے ہیں، دنیا اب مکمل ڈیجیٹلائزڈ ہوگئی ہے اور نمایاں برتری برقرار رکھنے کے لئے ہم اپنے صارفین کو بہترین سہولیات پیش کرتے ہیں۔ ہمیں جدت متعارف کرانے پر فخر ہے اور ون لنک کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے ہم پرامید ہیں کہ ہمارے صارفین اس باسہولت پیشکش سراہیں گے ۔”

ون لنک کے سی ای او نجیب آگرہ والا نے کہا،”ایم سی بی۔ اے ایچ کا ون لنک کے ساتھ ملاپ ایک مثالی اتحاد ہے اور اس نے پے پاک ایفیلیٹ اقدام کا راستہ کھول دیا – اس لئے لاکھوں پاکستانی کسی بھی کاروباری ادارے کے صارف کے طور پر بینکوں کے علاوہ اسکیم کے متعلقہ فوائد سے لطف اندوز ہونے کے اہل ہوجائیں گے۔ اس کے نتیجے میں ہمارے صارفین زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے اور ایفیلیٹ پارٹنر کو بااختیار بناتے ہیں کہ وہ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل بینکنگ کی خدمات پیش کریں۔ "