مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی "بصری تلاش” کا فیچر متعارف کروا دیا

2,693

قارئین جانتے ہوں گے کہ گوگل کی جانب سے تصاویر کے ذریعے بصری تلاش کی ایپ "گوگل لینز” کے نام سے گزشتہ سال متعارف کروائی گئی تھی۔ جس کی مدد سے آپ اپنے موبائل میں موجود تصاویر کے متعلق مواد کو انٹرنیٹ پر تلاش کر سکتے ہیں۔

اب خبر یہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے بھی گوگل کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بصری تلاش کی سہولت ویژول سرچ Visual Search کے نام سے متعارف کروا دی ہے۔ یہ سہولت مائیکروسافٹ کے سرچ انجن Bing کے ذریعے دستیاب ہو گی۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ویژول سرچ کی سہولت مصنوعی ذہانت کی خوبیوں سے لیس ہو گی۔ اس کی مدد سے آپ اپنے فون کی تصاویر کے متعلق آن لائن موجود تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ نیز اسے تلاش اور خرید بھی سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ راستے میں موجود کسی سنگ میل یا کوئی شے مثلاً پھول وغیرہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کی تصویر لیں یا اپنے موبائل میں موجود تصویر کو Bing کے ذریعے تلاش کریں۔ مائیکروسافٹ کا سرچ انجن اس تصویر سے متعلقہ تمام معلومات اور اضافی لنکس آپ کو مہیا کر دے گا۔