مائیکروسافٹ کا بچوں کے لیے بہترین نیا فیچر

3,395

مائیکروسافٹ اپنی اینڈرائیڈ لانچر ایپ میں اب ایک نیا لوکیشن-ٹریکنگ فیچر پیش کر رہا ہے۔ یہ مائیکروسافٹ لانچر صارف کو اپنے خاندان کے اراکین کی آخری معلوم لوکیشن کو جاننے میں مدد دے گا۔ لانچر میں یہ سہولت بھی شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے آپ جان سکیں کہ دوسری ڈیوائس پر کون سی ایپ استعمال ہوئی ہیں اور کتنی دیر، یعنی بالکل مائیکروسافٹ کے فیملی اکاؤنٹ فیچر کی طرح۔

مائیکروسافٹ کی اینڈرائیڈ لوکیشن ٹریکنگ اینڈرائیڈ اور ویب پر اہل خانہ کے لیے لائی گئی بہتریوں کے وسیع مجموعے کا حصہ ہیں۔ جس طرح مائیکروسافٹ ونڈوز پی سیز پر ویب سائٹ بلاکنگ کا ہمیشہ حامی رہا ہے، اسی طرح یہ فیچر اینڈرائیڈ پر بھی لے آیا ہے۔ کوئی بھی موجودہ مائیکروسافٹ فیملی گروپ ونڈوز مشینوں کے لیے ویب سائٹس کو بلاک کر سکتا ہے جو مائیکرسافٹ کے اینڈرائيڈ کے لیے پیش کردہ ایج براؤزر پر نہیں چلے گی۔

مائیکروسافٹ اپنی ایم ایس این کڈز سائٹ بھی جاری کر رہا ہے، جو پرائمری یا مڈل اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے لیے خاص طور پر منتخب کی گئی خبریں پیش کرے گی۔ مائیکروسافٹ کی عہدیدار شلپا رنگاناتھن نے کہا کہ ہمیں بچوں کے لیے ایسی دنیا بنانی ہے جو ان کے لیے محفوظ، بھروسہ مند اور دلچسپ ماحول رکھتی ہو۔ یہ سائٹ ٹائم فار کڈز، پاپولر سائنس، اسپورٹس السٹریٹڈ فار کڈز، نیشنل جیوگرافک اور یو ایس اے ٹوڈے جیسے شراکت داروں کے ذریعے بچوں کے لیے خبریں اور فیچرز پیش کرتی ہے۔