مائکروسافٹ کی ویلیو ایک ٹریلیئن ڈالر، ایپل اور گوگل پریشان

1,087

وال سٹریٹ میں اس وقت ایسی خبریں گردش میں ہیں جن کے مطابق 2020 تک یا شاید اس سے بھی پہلے مائکروسافٹ کی مجموعی قدر ایک ٹریلیئن ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ان خبروں کی بنیاد دراصل "Evercore ISI” نامی کمپنی کی گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کی جانے والی پیش گوئی ہے۔

رپورٹ میں یہ پیش گوئی مائکروسافٹ کے "Azure” پلیٹ فارم اور Office 365 میں ہونے والی گروتھ کو مدِ نظر رکھ کر کی گئی ہے۔

اس وقت مائکروسافٹ کی مجموعی مالیاتی قدر 650 ارب ڈالر، ایک ٹریلیئن ڈالر تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ مائکروسافٹ کے شیئرز میں 55 فیصد اضافہ ہو، تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر مائکروسافٹ کے شیئرز میں ہونے والے اضافے کی شرح کو مدِ نظر رکھا جائے اور اگر اضافے کی یہ شرح یوں ہی برقرار رہی تو ایسا جلد ممکن ہے۔

یاد رہے کہ صرف اسی سال مائکروسافٹ کے شیئرز میں 35 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جبکہ گزشتہ پانچ سالوں میں اس اضافے کی شرح 200 فیصد ہے، اضافے کی یہ شرح ایپل اور الفابیٹ سے کہیں زیادہ ہے۔