مائیکروسافٹ لائے گا نیا سرفیس ٹیبلٹ، آدھی قیمت پر

2,083

مائیکروسافٹ کوشش کر رہا ہے ایک اور سستا ٹیبلٹ بنانے کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایک نیا اور کچھ سستا سلیٹ بنایا جا رہا ہے جو رواں سال آئی پیڈ کا مقابلہ کرے گا۔

ایپل کے ٹیبلٹ کی طرح یہ ٹیب بھی 10 انچ کا ہوگا، بلکہ اس میں کک اسٹینڈ بھی ہوگا اور یو ایس بی سی پورٹ بھی۔ اس کی قیمت 400 ڈالرز کے قریب ہوگی، یعنی کہ سرفیس پرو سے تقریباً آدھی!

اس میں ہو سکتا ہے کہ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج ہو، ساتھ ہی ایل ٹی ای بھی۔ اس کے لیے گرافکس اور پروسیسرز انٹیل فراہم کرے گا۔

موجودہ سرفیس پرو سلسلے کے مقابلے میں ممکن ہے کہ یہ نیا سستا ماڈل 20 فیصد تک ہلکا بھی ہو اور اس کی بیٹری بھی کم ہو، چار گھنٹے تک کا فرق تو پڑے گا۔

ان سب سے ہٹ کر جو سب سے شاندار بات ہوگی وہ یہ کہ اس سستے ٹیبلٹ میں ونڈوز 10 پرو چلے گی، ونڈوز 10 ایس یا کوئی اور سرفیس آرٹی جیسا کوئی دوسرا آپریٹنگ سسٹم نہیں۔

ویسے 500 ڈالرز کا سرفیس 3 تو موجود ہے لیکن یہ تین سال پرانا ہو چکا ہے۔ اب مائیکروسافٹ کو کچھ نیا کرنا ہے جو وہ کرے گا۔

مائیکروسافٹ چاہے اس نئے ٹیبلٹ کا نام کچھ بھی رکھے لیکن یہ حقیقت ہے کہ بہت سے لوگوں کے لیے یہ ایک شاندار چیز ہوگا۔ خاص طور پر آئی او ایس کے مسائل اور موجودہ سرفیس بکس کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے۔