موبائل ورلڈ کانگریس 2018ء کے بہترین اسمارٹ فونز

3,513

موبائل ورلڈ کانگریس دنیا کی سب سے بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے، جو اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہوئی

جہاں ایک طرف سام سنگ نے اپنا جدید ترین گلیکسی ایس9 یہاں لانچ کیا وہیں پر دنیا کے کئی اداروں نے بھی اپنے اسمارٹ فونز اور دیگر مصنوعات پیش کیں

ایک ہفتے کے دوران بارسلونا میں کون سے فون سب سے اہم تھے، آئیے دیکھتے ہیں:

سام سنگ گلیکسی ایس9


بلاشبہ سام سنگ کے اس جدید اسمارٹ فون نے میلہ ہی لوٹ لیا ہے۔ گو کہ یہ اپنے سلسلے میں کوئی انقلابی اضافہ نہیں ہے لیکن اس میں اتنی خصوصیات ضرور شامل کی گئی ہیں کہ اسے دنیا کا بہترین اینڈرائیڈ فون بنانے کے لیےکافی ہیں۔ خاص طور پر کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت اور سپر سلوموشن کی تو کیا ہی بات ہے۔


نوکیا 8110


ایک مرتبہ پھر نوکیا نے ایک اور کلاسک فون پیش کرکے عوام کے دل، اور دماغ بھی، جیت لیے ہیں۔ اس بار جس فون کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ہے 8110 جس میں 4جی کی سہولت بھی دی گئی ہے اور اہم سوشل میڈیا ایپس بھی شامل کی گئی ہیں۔


کیٹ ایس61


یہ عجیب فون بھی موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا گیا۔ شاید آپ یقین نہ کریں کہ اس فون میں تھرمل امیجنگ وڈیو کو لائیو اسٹریم کرنے اور اپنے لیزر پوائنٹس کی مدد سے فاصلہ ناپنے کی صلاحیت بھی ہے۔


اسوس زین فون 5


اسوس کا زین فون 5 ایپل کے آئی فون ٹین کی نقل ہی نہیں لگتا، بلکہ اس کی قیمت بھی اس سے آدھی ہے۔ اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر کے ساتھ ساتھ آپ کو سہولت ملتی ہے ہیڈفون جیک کی، جو آئی فون میں بھی نہیں 😉


زیڈ ٹی ای بلیڈ وی9


تسلسل کے ساتھ عجیب و غریب تجربات کرنے کے باوجود ZTE اب بھی جانتا ہے کہ کم قیمت پر بہترین فیچرز کیسے فراہم کیے جاتے ہیں۔ بلیڈ وی 9 کی قیمت ابھی ظاہر تو نہیں کی گئی لیکن یہ فون 300 ڈالرز سے کم کا ہی ہوگا جس میں اس کی پشت پر ڈوئل کیمرے بھی ہیں، کم روشنی میں جاندار شوٹنگ بھی اور خوبصورت ڈیزائن بھی۔