منی گرام اور کرپٹو کرنسی رپل کا اشتراک

943

گزشتہ ہفتے یہ افواہ اُڑی تھی کہ کرپٹو کرنسی رپل اور ویسٹرن یونین ایک شراکت داری پر غور کر رہے ہیں۔ اس کی تصدیق تو اب تک نہیں ہوئی لیکن یہ ضرور منظر عام پر آ گیا ہے کہ رپل اور منی گرام نے باہمی اشتراک کرلیا ہے۔ گو کہ منصوبہ ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن منی گرام امید کرتا ہے کہ رپل کی کرپٹو کرنسی، جسے XRP بھی کہا جاتا تھا، اس کے "payment flows” میں شامل ہو جائے گی۔

منی گرام جیسے ادارے ادائیگی کے لیے پری-فنڈڈ اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں، لیکن یہ عمل بسا اوقات سست ہوتا ہے اور ضرورت سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ منی گرام کے ایلکس ہومز کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ رپل کی بلاک چین ٹیکنالوجی فنڈز کی منتقلی کے عمل کو تيز رفتار کر سکتی ہے۔

منی گرام کے ایلکس ہومز کہتے ہیں کہ کہ رپل بلاک چین ٹیکنالوجی میں پیش پیش ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ منی گرام کے صارفین کے لیے موثریت کو بڑھانے اور خدمات کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

رپل کی فیس دیگر ڈجیٹل کرنسیوں جیسا کہ بٹ کوائن کے مقابلے میں کم ہے کیونکہ یہ عمل کو سادہ اور تیز رفتار بنانے کے لیے مختلف مڈل مین رکھتا ہے۔

منصوبے کی مکمل تفصیلات اب تک پیش نہیں کی گئیں لیکن منی گرام کی رپل کے ساتھ شراکت داری ترسیل زر کی خدمات کے بدلتے ہوئے انداز کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ منصوبہ طویل عرصے تک کامیاب ہو پائے گی یا نہیں، لیکن مختصر مدت میں تو یہ دونوں اداروں کے لیے فائدہ مند ہوگی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی منی گرام کے حصص میں 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رپل بھی چار فیصد آگے بڑھا۔