موٹورولا اپنے فونز کے لیے وی آر ہیڈسیٹ پر کام کرتا ہوا

608

موٹورولا اپنے اسمارٹ فونز کے لیے مختلف موٹو موڈ (Moto mods) لاتا رہتا ہے، چاہے وہ الیگزا اسپیکر ہوں یا ایک انسٹنٹ کیمرا۔ اس لیے بہت جلد ہمارے پاس یہ بھی ہوگا، ایک ورچوئل ریئلٹی (وی آر) ہیڈسیٹ، جسے موٹو زی لائن کے فونز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

وی آر ہیڈسیٹ کی اطلاع سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آئی ہے جہاں ایون بلاس نے اس بارے میں بتایا ہے ۔ گو کہ اس کے بارے میں مزید کوئی تفصیل موجود نہیں جیسا کہ یہ کب جاری ہوگا وغیرہ؟ پھر موٹورولا اجراء سے کافی عرصہ پہلے اعلان کرنے کی پرانی روایت رکھتا ہے، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہیڈسیٹ بہت جلد آنے والا نہیں

اس تصویر میں ہمیں کیمرے کی گول جگہ نظر آ رہی ہے جو حیران کن ہے۔ اسمارٹ فونز کے لیے وی آر ہیڈسیٹس ویسے تو اب عام ہیں ۔ سام سنگ جیسے چند اداروں نے بھی ایسے ہیڈسیٹس بنائے ہیں جو انہی کے فون پر چلتے ہیں۔ اس لیے امکان ہے کہ اس میں اینڈرائیڈ کا بلٹ اِن ڈے ڈریم وی آر فیچر رکھا جائے۔ لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی متوقع ہے کہ یہ موٹو موڈ بنیادی آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) کی خصوصیات کا بھی حامل ہو کیونکہ اس کا کیمرا باہر کی تصویر لے کر صارف کے زاویہ نظر کو بھی پیش کر سکتا ہے۔ لیکن اس کا امکان کم ہی ہے کیونکہ مائیکروسافٹ کے ونڈوز مکسڈ ریئلٹی ہیڈسیٹس بھی، جن کا کیمرا باہر ہوتا ہے، اے آر کی خصوصیات آج تک پیش نہیں کر پائے۔