آفس اب تمام کروم بکس پر بھی

1,072

کچھ وقت ضرور لگا لیکن اینڈرائیڈ کے لیے مائیکروسافٹ آفس اب تمام کروم بکس کے لیے بھی دستیاب ہے۔

کروم او ایس پر ایپس انسٹال کرنے کی سہولت ایک سال قبل آئی تھی اور بلاشبہ مائیکروسافٹ آفس وہ پہلی ایپ ہوگی جس کو حاصل کرنے کی لوگوں نے کوشش کی ہوگی۔ پکسل بک اور اسوس کروم بک فلپ میں مائیکروسافٹ آفس دیکھ کر صارفین کو غلط فہمی ہوگئی کہ یہ تمام کروم بکس پر دستیاب ہوگا لیکن ایسا نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ کروم بک صارفین کی بڑی تعداد آفس کے لیے ترستی رہ گئی۔

لیکن اب ان کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں۔ اب مائیکروسافٹ کا مشہور زمانہ آفس تمام کروم بکس پر ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ان تمام افراد کے لیے اچھی خبر ہے جو کام کی جگہ پر یا تعلیمی اداروں میں کروم بکس کا استعمال کرتے ہیں۔