مفت اور معیاری سٹاک فوٹوز کا سرچ انجن

697

جب کسی پراجیکٹ کے لیے تصاویر کی ضرورت پڑتی ہے تو زیادہ تر لوگ سٹاک فوٹوز کی ویب سائٹس کا رخ کرتے ہیں جو زیادہ تر مفت نہیں ہوتیں بلکہ ان کی ممبر شپ خریدنی پڑتی ہے، پاکستانی اداروں میں سٹاک فوٹوز کے حصول کے لیے ایسی ویب سائٹس کا استعمال عام ہے۔

شاید ادارے ایسی ویب سائٹس کی سبسکرپشن فیسیں ادا کرنے کے قابل ہوں مگر عام افراد کے لیے یہ ذرا مشکل فیصلہ ہوسکتا ہے لہذا اگر آپ کو اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے ایسی معیاری تصاویر درکار ہوں تو آپ پکسلز ڈاٹ کام کا رخ کر سکتے ہیں۔

یہ ویب سائٹ معیاری سٹاک فوٹوز مفت میں فراہم کرتی ہے جنہیں آپ ذاتی یا تجارتی استعمال میں لا سکتے ہیں کیونکہ تمام تصاویر کریٹیو کام زیرو (CC0) لائسنس کے تحت مفت فراہم کی جاتی ہیں اس طرح آپ کسی بھی طرح کی قانونی پابندی کے بغیر انہیں جیسے چاہیں استعمال میں لاسکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیادوں پر دس تصاویر کا اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ مختلف زمروں میں تلاش بھی انتہائی آسان بنائی گئی ہے۔

وزٹ کریں
https://www.pexels.com