مفت وکی پیڈیا کا خاتمہ، اب ادائیگی کرنا ہوگی

1,199

وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے 2012ء میں ‘وکی پیڈیا زیرو‘ کا آغاز کیا تھا، اس امید کے ساتھ کہ اس کے ذریعے مفت معلومات پھیلے گی، خاص طور پر ان ترقی پذیر ممالک میں جہاں موبائل نیٹ ورکس صارفین کو مفت وکی پیڈیا تک رسائی دیں گے لیکن اب لگتا ہے کہ یہ ‘شوق’ پورا ہو گیا ہے۔ ادارے نے وکی پیڈیا زیرو کی بندش کا اعلان کردیا ہے اور رواں سال مرحلہ وار اس کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں وکی پیڈیا نے نئے موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ پارٹنرشپس روک دی ہیں اور جو موجودہ معاہدے ہیں، ان کی بھی تجدید نہیں کرے گا۔

2016ء کے بعد وکی پیڈیا زیرو میں دلچسپی میں بہت تیزی سے کمی آئی ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ ایک تو ترقی پذیر دنیا میں وکی پیڈیا کے حوالے سے شعور نہ ہونا ہے جبکہ یورپ اور امریکا میں لوگ وکی پیڈیا سے کافی شناسائی رکھتے ہیں۔ پھر بھی وکی پیڈیا ان خطوں کسی نہ کسی حد تک خود کو منوانے میں کامیاب ضرور ہوا ہے لیکن یہ سب اتنی تاخیر سے ہوا کہ وکی پیڈیا زیرو کو بچانا ممکن نہیں رہا۔ ویسے ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں موبائل ڈیٹا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وکی پیڈیا زیرو موبائل صارفین کے لیے اتنا پرکشش نہیں رہا کیونکہ وہ ویسے ہی مناسب نرخوں پر وکی پیڈیا دیکھ سکتے ہیں۔

بہرحال، اب وکی پیڈیا زیرو سے جو شہرت حاصل کی ہے، اس کی بنیاد پر مستقبل میں کچھ اقدامات ضرور اٹھائے جائیں گے۔ فی الحال تو یہ افسوسناک خبر ہے ان سب کے لیے جو وکی پیڈیا زیرو استعمال کرتے تھے۔ اب انہیں وکی پیڈیا استعمال کرنے کے لیے ادائیگی کرنا ہوگی۔