نزلے کے دفاع میں خواتین کے مقابلے میں مرد کمزور، تازہ تحقیق میں انکشاف

489

ایک تازہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردوں کا دفاعی نظام یا Immune system خواتین کے مقابلے میں نزلے کے دفاع میں کمزور ہے، اگرچہ یہ تصور پرانا ہے تاہم تازہ طبی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں میں کثرت سے پایا جانا والا Testosterone ہارمون بیماریوں کی مدافعت کے لیے کم مقدار میں اینٹی باڈیز بناتا ہے یا سادہ الفاظ میں اینٹی باڈیز کے اخراج میں حائل ہوتا ہے اس کے برعکس زنانہ ہارمون Estrogen دفاعی نظام کو مہمیز دیتا ہے۔

یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی ہے جو انسانی جسم سے بہت مشابہت رکھتے ہیں لہذا انہیں قیاس کے لیے بہترین معیار قرار دیا جاتا ہے۔

ماضی میں کی جانے والی تحقیقات میں پایا گیا کہ مردانہ اور زنانہ ہارمونز کا انسان کے دفاعی نظام کی کارکردگی میں اہم کردار ہے۔

سنہ 2013 میں سٹینفرڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ خواتین کے جسم میں پائے جانے والے اینٹی باڈیز مردوں کے جسم کے مقابلے میں نزلے کے وائرس پر تیزی سے ردِ عمل ظاہر کرتے ہیں۔