Netflix بھول جائیں، ہزاروں فلمیں اور ٹی شوز مفت دیکھنے کے لیے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

2,789

آن لائن ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے کے لیے عام طور پر تین طریقہ کار ہیں۔ یا تو آپ اچھا مواد دیکھنے کے لیے بھاری قیمت ادا کریں، یا اچھے مواد کو چوری کریں، یا پھر برے مواد کی سٹریمنگ کریں۔

یہ حقیقت ہے کہ آپ کو بہترین اسٹریمنگ سروس حاصل کرنے کے لیے جیب ڈھیلی کرنا پڑے گی۔ اگر آپ دنیا بھر سے عمومی نوعیت کے بہترین شوز اور فلموں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بہترین ایپ Netflix ہے۔ اگر آپ ڈی وی ڈی پر ریلیز ہونے والی تازہ ترین فلموں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو رخ کرنا ہو گا HBO Now ایپ کا۔ دونوں ایپس بھاری فیس کے عوض سہولیات فراہم کرتی ہیں۔

اگر آپ پیسے بھی خرچ نہیں کرنا چاہتے اور اچھے مواد کی تلاش میں ہیں تو ایک اور طریقہ ہے ٹورینٹ کے ذریعے چوری کر کے دیکھنے کا۔ لیکن ان دونوں کے علاوہ ایک تیسرا آپشن بھی ہے۔ جس میں آپ اپنے آئی فون، آئی پیڈ اور اینڈروئیڈ آلات پر ہزاروں ٹی وی شوز اور فلموں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اور وہ بھی بالکل مفت۔۔۔۔ گویا ہینگ لگے نا پھٹکڑی اور رنگ بھی آئے چوکھا۔

آپ یقیناً اس ایپ کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہوں گے۔ تو اس کا نام ہے Tubi TV. اسے آپ آئی او ایس ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس پر ہزاروں اعلی میعار کی ایچ ڈی فلمیں دستیاب ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلمیں نظر نا آئیں۔ لیکن اس کے باوجود آپ اس ایپ پر ایسے شوز دیکھ سکتے ہیں جو کہ Netflix پر بھی دستیاب نہیں۔

آئی فون پر Tubi TV ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
اینڈروئیڈ پر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔