نوکیا لائے گا "آئی فون کا قاتل”!

2,517

یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ نوکیا8 دنیا کا بہترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نہیں ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ نوکیا9 ایسا ہی ہو بلکہ اس کی جو خصوصیات سامنے آئی ہیں ان کی بنیاد پر اسے "آئی فون کا قاتل” کہا جا سکتا ہے۔

نوکیا کبھی دنیا کا سب سے بڑا فون ساز ادارہ تھا لیکن زمانے کے انداز بدلنے کے بعد باوجود اپنا رنگ نہ چھوڑنے کی عادت نے اسے بدترین حالات تک پہنچا دیا۔ وہ قدم جوعرصہ پہلے اٹھانا چاہیے تھا، بالآخر اسے اٹھایااور اینڈرائیڈ کو اپنایا۔اب لگتا ہےنوکیا 9 کے ذریعے ادارہ دنیا کو حیران کر سکتا ہے۔ ایف سی سی ڈیٹابیس کی معلومات لیک ہونے پر نوکیا9 کی جو تفصیلات ملی ہیں، وہ تو یہی بتاتی ہیں۔

نوکیا9 کی فون سیٹنگز ایپ کا ایک اسکرین شاٹ منظر عام پر آیا ہے جس کے مطابق ایچ ایم ڈی گلوبل کا یہ ٹی اے-1005 ماڈل فون ہے جس میں 5.5 انچ کی OLED اسکرین ہوگی جبکہ یہ اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر اور 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔ ریم کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں معلوم البتہ یہ ضرور پتہ ہے کہ اس مین پشت پر 12 اور 13 میگا پکسل کے ڈوئیل کیمرے ہوں گے جبکہ سامنے کے رخ پر 5 میگاپکسل کا سیلفی کیمرا ہوگا جبکہ ڈیوائس کو چلانے کے لیے 3250 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی ہوگی۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ نوکیا9 کب جاری کیا جائے گا اور اس کی قیمت کتنی ہوگی؟ دیکھتے ہیں 2018ء میں نوکیا کی پٹاری سے کیا نکلتا ہے؟