نوکیا نے جدید ترین Nokia 8 Sirocco متعارف کروادیا

2,607

ایک عرصے تک موبائل فونز کی دنیا میں بادشاہت کا درجہ رکھنے والے نوکیا نے موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنا جدید ترین اسمارٹ فون "نوکیا 8 سائروکو Nokia 8 Sirocco” متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فون 2k ڈسپلے والی 5.5 انچ کی قوسی اسکرین پر مشتمل ہے۔ اس میں کوالکوم 835 سنیپ ڈریگن چپ اور 6 جی بی ریم استعمال کی گئی ہے۔ ان خصوصیات کے ساتھ یہ فون نوکیا کی تاریخ کا سب سے طاقتور فون کا درجہ اختیار کر گیا ہے۔

اس میں دوہرے عدسوں والا کیمرہ لگایا گیا ہے۔ جس میں 12 میگاپکسل کے وسیع زاویے والے اور 13 میگاپکسل کے "ٹیلی فوٹو” والے عدسے شامل ہیں۔ جن کی مدد سے تصاویر کو دوگنا زوم کر کے کیا جا سکتا ہے اور اس دوران تصاویر کا میعار بھی متاثر نہیں ہو گا۔

نوکیا 8 سائروکو فون 128 جی بی کی وسیع اندرونی اسٹوریج کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ تاہم اسے خریدنے کے لیے آپ کی جیب میں بھاری رقم ہونا چاہیے کیونکہ کمپنی کی اعلان کردہ قیمت کے مطابق یہ فون 750 پاؤنڈ میں دستیاب ہو گا۔