اوپو کا برانڈ شیاؤمی کے پیچھے پڑ گیا

4,360

اوپو کا نیا فون تکنیکی طور پر تو اوپو کا نہیں ہے، لیکن یہ نیا برانڈ ملکیت اوپو کی ہی ہے۔ اس کا نام ہے "ریئل می” اور اس کے پیش کردہ پہلے فون کو "ریئل می 1” کہا جا رہا ہے۔

اوپو بھارت میں خوبصورت ڈیزائن کے حامل لیکن ابتدائی سطح کے اسمارٹ فونز فروخت کرنا چاہ رہا ہے اور اس کے لیے اپنے حریف ادارے شیاؤمی کی ڈھٹائی سے نقل کر رہا ہے۔ شیاؤمی کا بجٹ برانڈ "ریڈمی” کہلاتا ہے اور صاف محسوس ہو رہا ہے کہ اوپو اس کے نقش قدم پر چلنے کی تو کوشش کر ہی رہا ہے لیکن نام بھی اسی کے جیسا رکھا ہے۔

ریئل می 1 ایک روایتی بجٹ اینڈرائیڈ فون ہے۔ چھ انچ کا 2160 ضرب 1080 ڈسپلے، 3 جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج، اوکٹا کور ہیلیو پی60 چپ سیٹ اور 13 اور 8 میگاپکسل کے کیمرے، یہ سب کچھ اس فون میں ہیں۔ البتہ فنگرپرنٹ سینسر نہیں ہے۔ اس فون میں آپ کو اینڈرائيڈ 8.1 ملتا ہے جو سافٹویئر کے ذریعے "چہرہ پہچان سکتا ہے۔”

32 جی بی اسٹوریج کے حامل ریئل می 1 کی قیمت لگ بھگ 9 ہزار بھارتی روپے ہے جبکہ زیادہ مہنگا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا تقریباً 14 ہزار بھارتی روپے کا ہے۔ یہ دونوں ڈیزائسز خاص طور پر ایمیزن انڈیا کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔