اوپو نے نوجوان نسل کیلئے F5 Youth کے نام سے اسمارٹ فون متعارف کرادیا

2,497

اسمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں رہنما اوپو (OPPO) نے نوجوانوں کے لئے خصوصی طور پر اوپو ایف 5 یوتھ (OPPO F5 Youth)کے نام سے نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اوپو کا نیا ایف 5 یوتھ اسمارٹ فون ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے ماڈل کے ساتھ اپنی پرائس رینج کے اعتبار سے پاکستان میں پہلی ڈیوائس ہے۔ اس میں نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی کی خصوصیات ہیں تاکہ سیلفی تصاویر کو اپنے مخصوص انداز سے خوصورت بنایا جاسکے۔ اس اسمارٹ فون کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے پاکستانی نوجوانوں کی ضروریات پوری ہوں۔ یہ 27 ہزار 899 روپے قیمت کے ساتھ 8 دسمبر یعنی آج سے ملک بھر میں فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

Oppo F5 for youth

اسے متعارف کرانے پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے کہا، "ہم نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹیفکیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ اوپو ایف 5 یوتھ اسمارٹ فون متعارف کرانے پر خوش ہیں۔ قیمت کے اعتبار سے اپنی رینج کا یہ واحد اسمارٹ فون ہے جس میں ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے کی سہولت موجود ہے۔ اس اسمارٹ فون کی بدولت سوشلائیزنگ اور خوبصورت نظر آتے ہیں ، یہ آج کل کے نوجوانوں کی مسرت کا اہم سبب ہے۔ اس لئے ہم نے اوپو ایف 5 یوتھ ایڈیشن کو حقیقی خوبصورتی کے ساتھ استعمال کا موقع فراہم کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا۔”

Oppo F5 youth (2)

اوپو ایف 5 یوتھ میں اعلیٰ معیار کا 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا (ایف/2.0) جبکہ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرا ہے۔ اس میں غیرمعمولی 2160 x 1080 کی 6 انچ فل اسکرین ریزولوشن (ایف ایچ ڈی پلس) ہے جو بصری منظر کشی اور موبائل سیلفی استعمال کو قابل ذکر طور پر نمایاں بناتی ہے۔ سیلفی ایکسپرٹ میں قائدانہ کردار کے حامل اوپو اسمارٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور آپٹمائزیشنز کے ساتھ بلٹ ان بیوٹیفکیشن ٹیکنالوجی کو بہتر بنا کر اپ گریڈ کر رہا ہے۔

Oppo F5 youth (2)

ایف 5 یوتھ میں پہلے سے بہتر اور قدرتی سیلفیز کا آپشن ہے جو اپنے استعمال کرنے والوں کی خوبصورتی کو سامنے لاتا ہے۔ انسانی چہروں کے عالمی ڈیٹا بیس اور جدید الگورتھم کی بنیاد پر اوپو کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی تصویر کھینچنے والے کی تصویر دیکھتے ہی شناخت کرلیتی ہے اور اسکا نتیجہ پرکشش تصاویر کی صورت میں نکلتا ہے چاہے اس وہ کسی پروفیشنل فوٹوگرافر کی جانب سے ہی تصویر کھینچی جارہی ہو۔

Oppo F5 youth (3)

اس میں چہرے کی شناخت کے 200 سے زائد مقامات ہیں جو چہروں کے حوالے سے عالمی ڈیٹا بیس سے چہرے کی خصوصیات، شکل اور ساخت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ F5اسمارٹ فون ہر شخص کے چہرے کے فیچرز میں جلد کی رنگت اور قسم، صنف، عمر سمیت بہت سارے پہلو مدنظر رکھتا ہے۔ چہرے کی شناخت کے بعد آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی جلد، آنکھوں، ہونٹوں اور چہرے کی ساخت کو خوبصورت بناتی ہے۔ بوکے ایفکٹس اور ایچ ڈی آر بیک لائٹ آپٹمائزیشن کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون استعمال کرنے والا اپنی سیلفی بھی لے سکتا ہے۔

Oppo F5 youth (1)

اپنے چھ انچ کے فل اسکرین ڈسپلے کے ذریعے ایف 5 اسمارٹ فون کے اسی ماڈل میں صارفین زیادہ بڑی اسکرین کے ساتھ واضح منظر کشی پر کام کرکے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس میں 18:9ایسپیکٹ ریشو کے ساتھ 2160×1080 ہائی ریزولوشن ہے۔

Oppo F5 youth (3)

F5اسمارٹ فون میں فیشل ان لاک کا آپشن بھی ہے جو استعمال کنندہ کو شناخت فراہم کرتا ہے اور فون کو ان لاک بھی کرتا ہے۔ اگر استعمال کنندہ فنگر پرنٹ کے ذریعے ان لاک فنکشن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو فنگر پرنٹ ریڈر فون کی پشت پر موجود ہے جو پوری فرنٹ اسکرین فراہم کرتا ہے۔

Oppo F5 youth (4)

اوپو کے F5اسمارٹ فون کی ڈیزائن فلاسفی کی روشنی میں یہ خوبصورت یونی باڈی کے ساتھ انتہائی پتلا ہے ، اس کی سطح خم دار ہے، یہ ہاتھ میں پکڑنے پر سادہ محسوس ہوتا ہے اور دیکھنے میں نفاست کا شاہکار لگتا ہے۔ اسے ہاتھ میں زیادہ دیر تک پکڑے رہنے اور استعمال کرنے پر تھکن کا احساس نہیں ہوتا ، چاہے گیم کھیلنا ہوں یا پھر چیٹنگ ہوں۔

Oppo F5 youth (1)

اوپو کا آپریٹنگ سسٹم کلر او ایس 3.2 ہے جس کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 16 ایم این اوکٹا کور پروسیسر ہے جس کی بدولت کارکردگی میں کم از کم 20 فیصد بہتری اور 10 فیصد توانائی کم خرچ ہوتی ہے۔ اس میں نئے فنکشنز اور اپ گریڈز سے کارکردگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ اس میں ڈونٹ ڈسٹرب فنکشن کے ساتھ آپ روانی کے ساتھ گیم کھیل سکیں گے۔ اس دوران آنے والی فون کالز بینر کی شکل میں گیم متاثر کئے بغیر ظاہر ہوں گی۔ اس لئے کسی بھی چاہنے والے یا اہم کام سے متعلق فون کال مس نہیں ہوگی۔

Oppo F5 youth (5)

F5اسمارٹ فون کی بیٹری لائف غیرمعمولی ہے جو 3200 ایم اے ایچ ہے اور ڈیوائس پر ایپلی کیشنز کی دیکھ بھال کرنے والی مسلسل آپٹمائزنگ ٹیکنالوجی کی بدولت اسے مسلسل 12 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی ٹرپل سلاٹ ٹرے میں دو نانو کارڈز اور ایک ٹی ایف کارڈ لگائے جاسکتے ہیں ،جس کی بدولت اسے روانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔