اوپو نے فل اسکرین ڈسپلے، ڈوئل رئیر کیمروں کے ساتھ A5اسمارٹ فون متعارف کرادیا

45,124

لاہور، 13 ستمبر، 2018۔ سیلفی ایکسپرٹ اوپو (OPPO) نے A3اسمارٹ فون کی کامیابی کے بعد اسی سیریز میں حیران کن ڈیزائن اور ڈوئل ریئر کیمروںکی خصوصیات کے ساتھ A5کے نام سے نیا اسمارٹ فون متعارف کیا ہے۔ اوپو A5اسمارٹ فون میں 13 میگا پکسل پلس 2 میگا پکسل کے ڈوئل ریئر کیمرے ہے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا اور سپر فل اسکرین ہے ۔ یہ فیچرز کم قیمت میں بہترین اسمارٹ فون کے استعمال کی سہولت پیش کرتے ہیں ۔ یہ ڈیوائس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی 2.0 سے آراستہ ہے جو نوجوان صارفین کو حقیقی اور زیادہ قدرتی انداز سے سیلفی کے استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ 4GB RAM اور32GB ROMاسٹوریج کے ساتھ کوالکم اسنیپ ڈریگن 450 اوکٹا کور پروسیسر اور 4230 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 27 ہزار 999 روپے میں جدت انگیز فیچرز کے ساتھ بہترین ڈیوائس ہے۔

اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے اسے متعارف کرانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اوپو کا ویژن ہے کہ نوجوان صارفین کو ڈیزائن اور ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت کے ذریعے بااختیار بنایا جائے ۔ اوپو A5اپنے صارفین کی زندگیوں کو مزید باسہولت بنانے کے لئے تیار ہے۔ ہم مواد، خدمات اور ٹیکنالوجی کے ملاپ میں مزید بہتری لانے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں تاکہ اپنے صارفین کو مزید بہتر کاموں کے لئے بااختیار بنایا جائے۔ جدید ترین فیچرز اور حیران کن باڈی کے ساتھ A5اسمارٹ فون استعمال میں پہلے سے زیادہ باسہولت ہے۔”

اس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی ایک روایتی سوفٹ ویئر پروگرام کے مقابلے میں فوٹوگرافر کے دماغ کی طرح کام کرتی ہے۔ اوپو کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی اعلیٰ سطح کے سپلائیرز سے حاصل کلاؤڈ ڈیٹا بیس استعمال کرتی ہے جس کے اسمارٹ ٹرمینلز میں بھرپور فیشل ریکاگنیشن میں معاونت کے لئے کافی سہولت ہے۔ اوپو A5میں 8 میگا پکسل کے فرنٹ لینس اور 13 میگا پکسل پلس 2 میگا پکسل کے ڈوئل رئیر لینس شامل ہے۔ اسکے فرنٹ کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی تصاویر لینے کے لئے انتہائی آسان ہے۔ اس کا فرنٹ کیمرا روشن اور قدرتی سیلفیز لینے کو یقینی بناتا ہے جبکہ ڈوئل ریئر کیمرافوٹوگرافی کے استعمال میں مزید اضافہ لے آئے گا اور منظر زیادہ حقیقی لگے گا۔

اوپو A5اسمارٹ فون کی لمبائی 6.2 انچ ہے، یہ سپر فل اسکرین بنیادی طور پر ٹاپ کو الگ کرتی ہے، یہ اسکرین ڈسپلے کا ایک حصہ ہے۔ فل اسکرین کی جانب سے یہ اسپیس عام طور پر استعمال میں نہیں آتا۔ سپر فل اسکرین نوٹیفکیشنز جیسے بیٹری کے اعداد و شمار، تاریخ اور دیگر ایپلی کیشنز کے لئے استعمال میں معاون ہے۔ چاہے آپ کوئی تصویر، ویڈیو دیکھ رہے ہوں یا کوئی اور گیم کھیل رہے ہوں۔ یہ حیران کن طور پر چوڑائی کے ساتھ منظر کشی کرتا ہے۔ فی الوقت فل اسکرین آپشنز بیشتر برانڈز کے فلیگ شپ ماڈلز میں ہی دستیاب ہے۔

اوپو A5کی سپر فل اسکرین کے ساتھ کوئی بھی بہتر منظر کشی سے محظوظ ہوسکتا ہے۔ اوپو کی Aسیریز میں A5پہلا اسمارٹ فون ہے جس کے ساتھ سپر فل اسکرین ہے۔ اسکی بیٹری لائف بھی غیرمعمولی ہے، یہ 4230 ایم اے ایچ بیٹری سے آراستہ ہے جو ڈیوائس کو طویل دورانئے کے استعمال کے قابل بناتا ہے۔ مزید پرسکون اور خوشگوار بصری منظرکشی تخلیق کرنے کے لئے A5اسمارٹ فون متحرک رنگوں اور حیران کن ڈیزائن کے ساتھ سامنے آتا ہے۔

اوپو کا A5غیرمعمولی کارکردگی سے آراستہ ہے اور اس میں بیشتر فیچرز نوجوانوں کی دلچسپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں۔ A5اسمارٹ فون میں موجود بعض دلچسپ فیچرز میں اسمارٹ لاک، اسمارٹ ڈرائیونگ، فل اسکرین ملٹی ٹاسکنگ اور میوزک پارٹی شامل ہیں۔

A5اسمارٹ فون 13 ستمبر سے ملک بھر میں فروخت کے لئے دستیاب ہے۔