Oppo R17 کی اصل قیمت پتا چل گئی

12,960

گزشتہ ہفتے Oppo نے اپنے نئے اسمارٹ فون Oppo R17 کی فرضی قیمت 99,999 چینی یوآن اپنی ویب سائٹ پر ظاہر کی تھی۔ یہ فرضی قیمت پاکستانی روپوں میں سترہ لاکھ روپے بنتی ہے۔ لیکن آج Oppo نے آخر کار اس فون کی اصل قیمت ظاہر کرہی دی ہے۔

R17 کا آٹھ جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن تقریباً 510 ڈالر یا باسٹھ ہزار پاکستانی روپوں میں دستیاب ہوگا۔ اوپو کے اپنے اسٹور اور دیگر معروف چینی آن لائن اسٹورز پر اس فون کی قیمت یکساں ہے اور ان اسٹورز پر فون کے pre-orders لیے جارہے ہیں۔

اس فون کا باقاعدہ اجراء 23 اگست کو شنگھائی میں ایک تقریب میں ہوگا لیکن صارفین کو 30 اگست تک انتظار کرنا ہوگا کیونکہ 30 اگست کو یہ فون فروخت کے لیے باقاعدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

Oppo R17 میں اسنیپ ڈریگن 670 پروسیسر نصب ہے اور اس کی اسکرین 6.4 انچ ہے۔ یہ واٹر پروف اسمارٹ فون ہے جس کا سیلفی کیمرا 25 میگا پکسل ہے۔ جی ہاں، آپ نے درست پڑھا 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا جو کہ نوچ notch میں نصب ہے۔ اس فون کی منفرد بات اس کا رنگ بھی ہے۔ یہ دو رنگوں Stream Blue اور Neon Purple میں دستیاب ہے۔ یہ فون مختلف روشنیوں میں مختلف رنگ میں نظر آتا ہے۔