آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون دیکھا جاسکے گا

1,243

دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

چاند زمین کے گرد گردش کرتے ہوئے جب زمین کے قریب آجاتا ہے تو اس مظہر کو سپر مون کہا جاتا ہے کیونکہ اس دوران زمین سے چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔ اس دوران چاند کی روشنی معمول سے 16 فیصد زیادہ اور حجم 7 فیصد تک زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔ آخری بار سپر مون 2016ء میں دیکھا گیا تھا۔ اگلے سال جنوری میں بھی دو سپر مون دیکھے جاسکیں گے۔

آج نظر آنے والے سپر مون کے دوران چاند کا زمین سے فاصلہ صرف دو لاکھ بائیس ہزار 135 کلو میٹر ہوگا۔