پینا سونک کا 100 ڈالر سے بھی سستا اسمارٹ فون

2,760

اسمارٹ فونز کی دنیا میں قدرے غیر معروف کمپنی پیناسونک نے ایک ابتدائی نوعیت کا اسمارٹ فون P85 NXT بھارت میں متعارف کروایا ہے جو حیرت انگیز بیٹری یعنی 4000mAh رکھتا ہے۔ اسمارٹ فونز میں اتنی طاقتور بیٹری شاذ ونادر ہی نظر آتی ہے۔

اس اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، کواڈ کور اسنیپ ڈریگن 210 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

سکیوریٹی کے لیے اس فون میں فیس unlock فیچر اور فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔

فون کی پشت پر 8 میگا پکسل کیمرا اور فلیش موجود ہے۔ اس فون کا سیلفی کیمرا 5 میگا پکسل کا ہے اور اس کے ساتھ بھی فلیش موجود ہے۔

فون کو نیلے ، سنہرے اور سیاہ رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 95 ڈالر ہے۔

فون کا سائز 141.7×70.8×9.3mm جبکہ وزن 174 گرام ہے۔