پاور بینک، جو کرے وائرلیس چارجنگ بھی

695

کیا آپ کو کبھی اس بات پر حیرت ہوئی ہے کہ ایسے وائرلیس چارجرز کیوں دستیاب نہیں جو واقعی وائرلیس ہوں؟ درحقیقت، ایک ایسا وائرلیس چارجر ضرور موجود ہے جسے استعمال کرنے کے لیے بجلی کا کنکشن نہیں دینا پڑتا۔ یہ ہے ریوپاور وائرلیس پورٹیبل چارجر، جس کے اندر ہے 10,400 ایم اے ایچ کا زبردست بیٹری پیک اور ساتھ ہی دو یو ایس بی پورٹس بھی۔ یہ مارکیٹ میں موجود کسی بھی پاور بینک کا مقابلہ کر سکتا ہے لیکن جس معاملے میں یہ سب سے آگے ہے، وہ ہے اس کی وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت۔

یہ پاور بینک آئی فونز کو 7.5 واٹ فاسٹ وائرلیس چارج کر سکتا ہے اور اینڈرائيڈ فونز کے لیے 10 واٹ فاسٹ چارجنگ۔ یہ آئی فون ٹین، 8 پلس اور 8 کو روایتی 3.5 سے 5 واٹ کے چارجرز کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ رفتار سے چارج کرتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ سام سنگ ڈیوائس، جیسا کہ گلیکسی ایس8 کو پونے چار گھنٹے میں مکمل چارج کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

لگ بھگ ساڑھے 10 ہزار ایم اے ایچ کا حامل یہ پاور بینک بیک وقت دو ڈيوائسز کو چارج کر سکتا ہے۔

اس کی قیمت لگ بھگ 54 ڈالرز ہے۔