کوارٹز بوتل، جو خودکار طور پر اپنی صفائی کرے

529

اب آپ بھی تسلیم کر ہی لیجیے کہ آپ اپنی پانی کی بوتل کو کم ہی دھوتے ہیں۔ لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) میں کوارٹز نامی ایک ایسی بوتل پیش کی گئی ہے جو آپ کا یہ کام خود کرے گی، الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ذریعے اور خود کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ پانی کو بھی صاف کرے گی۔

تقریباً نصف لیٹر پانی کی گنجائش رکھنے والی اس بوتل کا ڈھکن ایک الٹرا وائلٹ-سی لائٹ رکھتا ہے جو ہر چار گھنٹے بعد اپنا کام کرتی ہے۔ کوارٹز کے مطابق یہ شعاعیں پانی اور بوتل کو صاف کرتی ہیں۔

کوارٹز کی قیمت 99 ڈالرز ہوگی اور یہ رواں سال فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ ادارے نے گزشتہ سال کک اسٹارٹر پر کراؤڈ فنڈنگ مہم کے دوران 1.4 ملین ڈالرز اکٹھے کیے تھے۔

خصوصیات:

  • یو ایس بی کے ذریعے چارجنگ
  • ایک چارج دو سے تین ماہ تک چلے
  • پانچ رنگوں میں دستیاب: سیاہ، گلابی، نیلا، سفید اور ہلکا سبز
  • پانی کو 24 گھنٹے ٹھنڈا یا 12 گھنٹے تک گرم رکھنے کے لیے ڈبل انسولیشن