روبوٹ، جس سے آپ جیت نہیں سکتے

734

سوئس سائنس دانوں نے ایک ایسا روبوٹ تخلیق کیا ہے جو رقص میں آپ کو بھی شکست دے سکتا ہے۔

اینیمیل (ANYmal) بوٹ چار ٹانگوں والا ایک روبوٹ ہے جو سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی ETHزیورخ کی تجربہ گاہ میں تیار کیا گیا ہے۔

سائنس دانوں نے حال ہی میں اینیمل کو رقص کی تربیت دی ہے، کہ وہ موسیقی کو سنتا ہے، گانے کی رفتار کا اندازہ لگاتا ہے اور اس کے مطابق رقص شروع کر دیتا ہے۔

یہ روبوٹ کتنا اچھا ناچ سکتا ہے، اس کے لیے سائنس دانوں نے مختلف اقسام کی موسیقی پر اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے جیسا کہ یو2 کے "With or Without You”، بیونسے کے "ہالو” اور ڈافٹ پنک کے "Get Lucky” پر۔

اس نے موسیقی کے آہنگ کا جائزہ لیا اور کچھ ہی دیر میں رقص کرنا شروع ہو گیا۔ یقین نہیں آ رہا تو خود دیکھیں: