فون اسکرین کے کونے گول کریں

3,425

آج کل اینڈروئیڈ فون بہترین ہارڈویئر کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور ان میں کئی زبردست فیچرز موجود ہیں۔

آپ کو یاد ہو گا کہ اس جدت سے قبل جب سی آر ٹی اسکرینز کا زمانہ تھا تب فون کی اسکرین کناروں سے گول ہوا کرتی تھی۔

جبکہ آج کل تقریباً تمام فونز کی اسکرین مستطیل اور کناروں سے نوکدار بنائی جاتی ہے۔

اگر آپ چاہیں تو باآسانی اپنے فون کی اسکرین کو کونوں سے گول بنا سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ چاہیں تو صرف اپنی پسند کا کوئی ایک کونا یا چاروں میں سے جو مرضی کونے گول بنا کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

cornerfly-1

اس کے لیے بس آپ کو ایک عدد مفت دستیاب ایپلی کیشن کارنر فلائی Cornerfly درکار ہو گی۔

یہ ایپلی کیشن انسٹال کر کے آپ اس کی سیٹنگز میں جا کر فون کی اسکرین کے کونے گول بنا سکتے ہیں وہ بھی اپنی پسند اعتبار سے۔

کارنر فلائی انسٹال کریں

cornerfly-2