سال 2017ء میں 8.45 ملین نوکیا فونز کی فروخت

1,237

اب جبکہ ہم بھارت اور دنیا بھر میں 2017ء کی چوتھی سہ ماہی میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والے اداروں کو جان چکے ہیں، اور صنعت کے جمود کو روکنے والے بڑے اداروں کے نام بھی ہمارے سامنے ہیں، تو یہی وقت ہے چھوٹے ناموں کو بھی جاننے کا۔

سال 2017ء کی دوسری سہ ماہی میں ایک نام خاص طور پر سب کی نظروں میں آیا، جس نے گزشتہ سہ ماہی میں چین میں بہت معمولی سا آغاز لیا کیونکہ ایچ ایم ڈی گلوبل تکنیکی طور پر ایک ناتجربہ کار اسمارٹ فون بنانے والا ادارہ تھا، لیکن نوکیا کے برانڈ کی قدر و اہمیت نے اس اسٹارٹ اپ کو جلد ہی دنیا بھر کی توجہ دلا دی۔ جاندار سافٹویئر سپورٹ، بہترین پی آر اور خاص طور پر اسمارٹ فونز کی معیاری لانچنگ نے ایچ ایم ڈی کو سال 2017ء میں کل 8.45 ملین فونز فروخت کرنے میں مدد دی ۔

اس میں نئے نوکیا 3310 جیسے فیچر فونز کی کامیابی شامل نہیں، اس کے باوجود سال 2017ء کی چوتھی سہ ماہی دیکھیں تو نوکیا دنیا کے 10 سب سے بڑے اسمارٹ فونز برانڈز میں شامل ہو گيا ہے۔ اکتوبر سے دسمبر کے عرصے میں نوکیا ایچ ایم ڈی نے مارکیٹ کا 1 فیصد حصہ اپنے قبضے میں لیا، اور 4.15 ملین فونز فروخت کیے۔ جو اس عرصے میں سونی موبائل سے کہیں زيادہ تھے اور میزو (Meizu) کے 4.2 ملین کے بہت قریب۔

یاد رہے کہ 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر میں صرف ایک لاکھ نوکیا اسمارٹ فونز فروخت ہوئے تھے، جو اپریل تا جون کے دورانیے میں 1.4 ملین تک بڑھے، پھر جولائی سے ستمبر کے درمیان 2.8 ملین اور پھر آخر میں تعطیلات کے موسم میں 4.15 ملین اسمارٹ فونز فروخت ہوئے۔ اگر ادارہ اسی رفتار کے ساتھ آگے کی طرف سفر کرتا رہا تو اگلے 12 ماہ میں یہ کہیں بہتر مقام پر ہوگا۔