سمندر کے نیچے کی آوازیں سنیں، براہ راست!

1,265

مونٹیری بے ایکویریئم ریسرچ انسٹیٹیوٹ (MBARI) کے سائنس دان سمندر کی تہہ میں موجود آوازوں کو لائیوسٹریم کر رہے ہیں، سطح سمندر سے تقریباً 4 ہزار فٹ نیچے سے۔

2015ء میں نصب کیا گیا انتہائی حساس مائیکروفون ‘ہائیڈروفون’ کہلاتا ہے اور کیلیفورنیا کے ساحل سے 30 کلومیٹر دور سمندر میں نصب کیا گیا ہے۔

اس کی ریکارڈ کردہ آوازوں کو کچھ بڑھایا جاتا ہے تاکہ عام اسپیکروں سے بھی انہیں سنا جا سکے، لیکن چند سمندری مخلوقوں جیسا کہ بلین وھیل کی آوازوں کو سننے کے لیے اچھے معیار کے ہیڈفونز یا سب ووفرز کی ضرورت پڑتی ہے۔ یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ محض چند منٹوں کے فرق سے پیش کی جاتی ہے کیونکہ اسے معمولی سی پروسیسنگ درکار ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ MBARI کی Soundscape Listening Room میں آپ پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیوز بھی سن سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو تمام بحری مخلوقات کی آوازیں ملیں گی، بلکہ زیر سمندر زلزلے کی آواز بھی سن سکتے ہیں۔