سام سنگ اور ہوواوے کے بعد سونی آیا اور چھا گیا

3,118

حال ہی میں سام سنگ کی جانب سے گیلیکسی ایس 9 اور ہوواوے کی جانب سے P20 پرو فونز کئی نمایاں خصوصیات کے ساتھ متعارف کروائے ہیں۔ ان دونوں کے بعد سونی نے بھی میدان میں کودنے کا فیصلہ کیا۔ اور جیسے کہتے ہیں کہ "آیا اور آتے ہی چھا گیا” کے مصداق سونی نے ان دونوں فونز سے بڑھ کر کئی گنا بہتر خصوصیات کا حامل سونی ایکسپیریا XZ2 پریمیم متعارف کروا دیا ہے۔

سام سنگ اور ہوواوے کے متعارف کردہ فلیگ شپ فونز میں کیمرہ کی خصوصیات پر زیادہ زور دیا گیا یے۔ لیکن سونی کا دعویٰ ہے کہ اس کے ایکسپیریا XZ2 پریمیم میں ان دونوں سے زیادہ بہتر اور نمایاں خصوصیات کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔

سونی کی اعلان کردہ تفصیلات کے مطابق اس فون کے کیمرہ میں ویڈیو ریکارڈنگ کی حساسیت آئی ایس او 12800 میعار کی حامل ہے۔ جبکہ تصاویر کی حساسیت 51200 ہے۔ جو کہ اس سے پہلے کسی بھی اسمارٹ فون کیمرے میں نہیں ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں کیونکہ یہ دونوں میعار فون کی کل خصوصیات کے مقابلے میں ایک فی صد بھی نہیں۔

فون کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کی شفاف قلماتی تصاویر لینے کی صلاحیت ہے۔جو کہ اس کے بنیادی کیمرے میں موجود دوہرے عدسہ کی بدولت ممکن ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر اور ویڈیو کی صلاحیت اسے ڈی ایس ایل آر کیمرے کے ہم پلہ بناتی ہے۔ بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی۔ کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے دوست۔۔۔

سونی کے ایکسپیریا XZ2 پریمیم کا ڈسپلے 4k ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔ جب کہ اس کے کیمرہ کی مدد سے آپ 960 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے سپر سلوموشن میں ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کہیں کہ یہ صلاحیت تو سام سنگ گیلیکسی ایس 9 میں بھی ہے۔ لیکن ذرا ٹھہریے۔۔۔
سام سنگ کا گیلیکسی ایس 9 یہ سلوموشن 720 پکسل کی ریزولیوشن پر ریکارڈ کرتا ہے جبکہ سونی ایکسپیریا XZ2 پریمیم اسے 1080 پکسل کی مکمل ہائی ڈیفینیشن پر ریکارڈ کرے گا۔ جس کا مطلب یہ ویڈیو کہیں زیادہ بہتر اور صاف نتائج کی حامل ہو گی۔ ہے ناں حیران کن؟

فون کی مزید ہارڈوئیر خصوصیات درج ذیل ہیں۔

5.8 انچ کی اسکرین، 4K کی بہترین ریزولیوشن کے ساتھ
دوہرے عدسوں والے کیمرے (19 میگا پکسل رنگین اور 12 میگاپکسل مونوکروم عدسے) اور پورٹریٹ موڈ کے ساتھ،
سپر سلوموشن ویڈیو، 720 اور 1080 پکسلز کی دونوں ریزولیوشن کے ساتھ
13 میگا پکسل فرنٹ فیسنگ کیمرہ
کوالکوم اسنیپ ڈریگن 845 چپ
3540 ایم اے ایچ گنجائش کی حامل بیٹری
پانی و گرد مزاحم IP65/IP68
اینڈرائڈ 8.0 اوریو آپریٹنگ نظام
گوریلا گلاس 5 دونوں اطراف

سونی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فون رواں سال کی تیسری سہ ماہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔