سام گلیکسی ایس9 کا مائیکروسافٹ ایڈیشن جاری

1,412

مائیکروسافٹ ایک مرتبہ پھر سام سنگ کے گلیکسی ایس9 کا اپنا کسٹم ورژن فروخت کر رہا ہے۔ یہ ہینڈسیٹ امریکا میں مائیکروسافٹ کے اسٹورز پر دستیاب ہے، اور مائیکروسافٹ کی جانب سے کچھ کسٹمائزیشن کا حامل ہے۔

مائیکروسافٹ ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "سام سنگ گلیکسی ایس9 اور گلیکسی ایس9 پلس مائیکروسافٹ ایڈیشن میں کو جب ڈبے سے نکالا جائے گا اور وائی فائی سے منسلک کیا جائے گا تو اس میں ایک مائیکروسافٹ کسٹمائزیشن شامل ہوگی۔”

یہ کسٹمائزیشن ممکنہ طور پر گزشتہ سال کے گلیکسی ایس8 جیسی ہی ہوگی جب مائیکروسافٹ ایپس جیسا کہ آفس، ون ڈرائیو، کورٹانا، آؤٹ لک کو ڈیوائس میں شامل کیا گیا تھا۔ مائیکروسافٹ لانچر اس میں پہلے سے انسٹال شدہ نظر نہیں آتا۔ مائیکروسافٹ اسے گلیکسی ایس9 کا "مائیکروسافٹ ایڈیشن” کہہ رہا ہے، سام سنگ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ ایسی کوئی چیز وجود ہی نہیں رکھتی۔ "سام سنگ کی گلیکسی مصنوعات کا کوئی ‘مائیکروسافٹ ایڈیشن’ برانڈ موجود نہیں۔ درحقیقت مائیکروسافٹ سام سنگ گلیکسی ڈیوائسز پر اپنی ایپلی کیشنز جیسا کہ آفس، ون ڈرائیو، کورٹانا، آؤٹ لک اور دیگر شامل کرتا ہے۔”

یہ اختلاف ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ رائلٹی تنازع پر مائیکروسافٹ اور سام سنگ کے درمیان کسی خفیہ معاہدے کی وجہ سے ہوگا۔ 2015ء میں دونوں نے اس تنازع کو حل کیا تھا اور سام سنگ نے مائیکروسافٹ کی اسکائپ، ون ڈرائیو اور ون نوٹ ایپس کو گلیکسی ایس6 اور ایس7 ڈیوائسز پر لگایا تھا۔ سام سنگ نے ان ایپس کو ایک مرتبہ پھر ایس8 پر جگہ دی، لیکن مائیکروسافٹ نے گلیکسی ڈیوائسز کے اپنے ورژنز بھی پیش کردیے جن میں یہ ایپس اور کسٹمائزیشنز پہلے سے انسٹال ہیں۔