گلیکسی ایس9 نہیں ایس8 خریدیں

2,903

سام سنگ کا گلیکسی ایس9 اب باضابطہ طور پرمیدان میں آ چکا ہے— اور جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے ہی بتایا تھا کہ یہ پچھلے سال کے ایس 8 سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔

جدید فون میں کچھ جدّت ضرور ہے جیسا کہ ایک طاقتور کیمرا اور ایک تیز تر پروسیسر، لیکن یہ پچھلے سال کے ماڈل کے مقابلے میں بہت بڑی تبدیلی نہیں ہے۔ درحقیقت گلیکسی ایس8 اب بھی ایک بہترین فون ہے اور اگر آپ کا ارادہ سام سنگ گلیکسی لینے کا ہے تو ہمارا مشورہ یہی ہے کہ ایس9 کے بجائے ایس8 ہی خریدیں اور اس مشورے کی کچھ مضبوط وجوہات ہیں، جیسا کہ:

گلیکسی ایس9 مہنگا ہے

گو کہ سام سنگ نے نیا گلیکسی ایس9 گزشتہ سال کے ایس8 کی ابتدائی قیمت سے سستا ہی رکھا ہے۔ ایس9 کی قیمت 720 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے جبکہ ایس8 کی قیمت 725ڈالرز تھی۔ البتہ ایس9 پلس میں ایسا نہیں جس کی قیمت شروع ہی 840 ڈالرز سے ہوتی ہے، جبکہ ایس8 پلس 825 ڈالرز کا تھا۔ ہو سکتا ہے آپ یہ کہیں کہ اضافی پیسوں میں آپ کو بہتر کیمرا، زیادہ ریم اور کچھ بہتر بیٹری بھی تو ملے گی لیکن یہ کوئی بہت بڑا فرق نہیں۔ قیمت کے فرق کے باوجود آپ کو لگ بھگ وہی تجربہ ملے گا جو سام سنگ دینا چاہتا ہے۔


اسکرین میں کوئی فرق نہیں

جی ہاں! اسکرین کے معاملے میں ایس9 میں نہ ہی سائز میں اضافہ کیا گیا ہے اورنہ ہی ریزولیوشن میں۔ گلیکسی ایس8 کی طرح ایس9 بھی 5.8 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے اور 18:9 ایسپیکٹ ریشو رکھتا ہے۔ گلیکسی ایس9 پلس میں 6.2 انچ کی ایمولیڈ اسکرین ہے، بالکل ایس8 پلس کی طرح۔ یعنی اگر اسکرین کے اعتبار سے دونوں فونز میں کوئی فرق نہیں ہے۔


ڈیزائن بھی یکساں

گلیکسی ایس8 اور گلیکسی ایس9 میں ڈیزائن کا بھی کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ دونوں فونز کی پشت پر منعکس شیشہ ، کناروں پر المونیم کی پٹی اور فنگر پرنٹ سینسر ہے، البتہ ایک تبدیلی یہ ہے کہ اسے بجائے کیمرے کے ایک طرف رکھنے کے نیچے منتقل کردیا گیا ہے۔ کچھ معمولی تبدیلیاں وزن اورسائز میں بھی ہیں۔ گلیکسی ایس9 گلیکسی ایس8 سے زیادہ بھاری ہے بھی ہے اور لمبائی میں چھوٹا اور لیکن چوڑائی میں تھوڑا بڑا ہے۔ باقی دیکھنے میں دونوں فونز لگ بھگ ایک جیسے ہی لگتے ہیں۔


وائرلیس اور فاسٹ چارجنگ دونوں فونز میں

گلیکسی ایس8 اور ایس9 دونوں وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں اور فاسٹ چارجنگ بھی رکھتے ہیں۔ فون کے ساتھ وائرلیس چارجر نہیں ملتا، البتہ سام سنگ کچھ ایسے وائرلیس چارجنگ اسٹینڈز ضرور بناتا ہے جو کسی بھی فون کے ساتھ کام کرتے ہیں، صرف سام سنگ کے ساتھ ہی نہیں۔ بس ان کی قیمت ایک بڑا مسئلہ جو 40 سے 70 ڈالرز کے درمیان ہے۔


بیٹری دونوں کی جاندار

گلیکسی ایس8 اور ایس9 میں وہی طاقتور بیٹری ہے، جو 3 ہزار ایم اے ایچ کی طاقت رکھتی ہے جو پلس ماڈلز میں ساڑھے 3 ہزار ایم اے ایچ ہوگی۔ یعنی بیٹری لائف کے معاملے میں بھی دونوں فونز میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ایس8 بیس گھنٹے کا ٹاک ٹائم دیتا ہے جبکہ گلیکسی ایس9 کے بارے میں کہا جا رہاہے کہ یہ 22 گھنٹے کا ٹاک ٹائم دے گا۔ وڈیو پلے بیک اور وائی فائی کے استعمال پر بھی دونوں کی کارکردگی میں کوئی بہت بڑا فرق نہیں آئے گا۔


ایس8 میں رنگ زیادہ

گلیکسی ایس8 چھ رنگوں میں دستیاب ہے، جبکہ ایس9 میں اب تک صرف تین رنگ پیش کیے گئے ہیں، جامنی، سیاہ اور نیلا۔

تو آپ ہی بتائیں آپ کون سا فون خریدیں گے؟