سام سنگ کا 146 انچ کا 4K ٹیلی وژن

696

سام سنگ نے پچھلے سال 34 فٹ کے 4K ایل ای ڈی ٹیلی وژن کا اعلان کیا تھا جو سینما اسکرینوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا تھا اور اب وہ گھریلو استعمال کے لیے اس کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔

"دی وال” یعنی دیوار میں سام سنگ اپنی روایتی مائیکرو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے لیکن اس کی خاص بات ہے بہت ہی بڑا سائز!

گو کہ اب تک اس کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئی لیکن بتایا جا رہا ہے کہ 146 انچ کی 4K اسکرین میں بہترین برائٹ نیس، کنٹراٹ اور کسی بھی زاویے سے بہترین منظر نظر آ رہا ہے۔

لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) میں پیش کردہ اس مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے کو اولیڈ کا بہتر متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔ البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہت مہنگا ہوگا۔ جس کا وجہ ہے اس کا چھوٹے ماڈیولز پر مشتمل ہونا۔

سونی نے 2012ء میں اس کی بنیادی ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیلی وژن بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ بہت مہنگے ثابت ہوئے، اس لیے ارادہ ترک کردیا گیا۔ دیکھتے ہیں سام سنگ اس میدان میں کتنا کامیاب ہوتا ہے اور سب سے بڑھ کر کہ اس ٹیلی وژن کی قیمت کیا ہوگی؟