سام سنگ کا مڈرینج فونز کے لیے جدید چپ سیٹ

968

سام سنگ نے مڈ-رینج ایکسینوس 7 سیریز کے جدید ترین چپ سیٹ ایکسینوس 9610 کا اعلان کردیا ہے۔ یہ چپ سیٹ 10nm نوٹ پر بنا ہے، بالکل ایکسینوس 9810 اور اسنیپ ڈریگن 845 کی طرح۔ اس میں مصنوعی ذہانت کی حامل امیج پروسیسنگ، 480 فریمز فی سیکنڈ سلو موشن وڈیو ریکارڈنگ اور بہتر کارکردگی سمیت مختلف نئی خصوصیات ہیں۔ سب سے نمایاں ہیں جدید ملٹی میڈیا صلاحیتیں، ایکسینوس 910 "بہتر فیس ڈٹیکشن، سنگل کیمرا آؤٹ فوکسنگ اور کم روشنی میں آگمینٹڈ تصاویر” کے لیے ایک نیورل نیٹ ورک انجن رکھتا ہے۔

سام سنگ کہتا ہے کہ فیس ڈٹیکشن الگورتھم ان چہروں کو بھی پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے جو آدھے چھپے ہوئے ہوں، جیسا کہ ٹوپی پہننے سے یا بڑی داڑھی رکھنے سے اور اس کا جدید الگورتھم ایک کیمرا ہونے پر بھی پورٹریٹ موڈ دیتا ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے گوگل اپنے فون پکسل2 میں پیش کرتا ہے۔

ایکسینوس 9610 میں امیج سگنل پروسیسر صارفین کو 480 فریمز فی سیکنڈ سلوموشن وڈیوز بنانے کی سہولت دیتا ہے، وہ بھی فل HD میں۔ سام سنگ گلیکسی ایس9+ بھی 120 فریمز فی سیکنڈ میں 4K وڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے اور اس میں سپر سلو-مو فیچر بھی ہے جو 960 فریمز فی سیکنڈ کے حساب سے ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ اب سام سنگ ایکسینوس 9610 کے ساتھ مڈ-رینج کے فونز میں بھی یہی خصوصیات لانا چاہتا ہے۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ ایکسینوس 9610 کی پیداوار رواں سال کی دوسری ششماہی میں شروع کردی جائے گی۔ ممکنہ طور پر یہ گلیکسی A8 کے اگلے فون میں شامل ہوگا۔