سام سنگ کا نیا فون، جس پر انٹرنیٹ نہیں چلتا

1,981

چاہے آپ موبائل ڈیٹا پر آنے والی بھاری لاگت سے پریشان ہیں یا پھر آپ اپنے بچوں یا گھر کے بزرگوں کے لیے ایک فون چاہتے ہیں، دونوں صورتوں میں آپ کے پاس بہت زیادہ آپشنز نہیں ہیں۔ کیونکہ کم سے کم قیمت کے نوکیا فون بھی 30 ڈالرز کے ہیں اور وہ اسمارٹ فون بھی نہیں۔ اب سام سنگ اس مارکیٹ پر قبضے کے لیے کود پڑا ہے جس نے ایک نیا اسمارٹ فون گلیکسی J2 پرو پیش کیا ہے، جو 3جی، ایل ٹی ای اور وائی فائی کچھ بھی نہیں رکھتا۔

دراصل یہ ایک ہلکا پھلکا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ہے جس میں سے موڈیم نکال دیا گیا ہے، یعنی یہ بچوں اور بوڑھوں کے لیے بہترین ہے۔ سام سنگ J2 پرو 1.4 گیگاہرٹز کا کویڈ کور پروسیسر رکھتا ہے اور اس میں 1.5 جی بی کی ریم ہے۔ 2600 ایم اے ایچ کی بیٹری اس کے qHD سپر ایمولیڈ ڈسپلے کو روشن رکھتی ہے جو 4.9 انچ کا ہے۔ اس کی پشت پر 8 میگا پکسل کا جبکہ سامنے 5 میگا پکسل کا کیمرا لگا ہوا ہے۔ یہ جنوبی کوریا میں تقریباً 185 ڈالرز کی قیمت میں دستیاب ہے، وہ بھی دو رنگوں کے ساتھ سیاہ یا سنہرا۔

ویسے یہ ان طالب علموں کے کام بھی آ سکتا ہے جو امتحانات کے دنوں میں انٹرنیٹ سے دوری چاہتے ہیں۔