سام سنگ نے دنیا کی سب سے بڑی SSD بنا دی

1,586

تقریباً دو سال پہلے سام سنگ نے 15.36 ٹیرابائٹس کی ڈرائیو جاری کی تھی جو کسی بھی SSD کی سب سے زیادہ گنجائش تھی۔ اب اس نے دوگنی گنجائش کی حامل، اور بہتر کارکردگی کے دعوے کے ساتھ، نئی ڈرائیو بھی جاری کر دی ہے۔

صرف ڈھائی انچ کے فریم میں موجود پی ایم 1643 میں 30.72 ٹیرابائٹس کی گنجائش ہوگی اور اس کی read/write کرنے کی رفتار ہوگی بالترتیب 2100 اور 1700 میگابائٹس فی سیکنڈ ہوگی۔

یہ 512 جی بی کی 3ڈی ورٹیکل NAND چپس سے بنائی گئی ہے، جو گزشتہ سال اعلان کردہ 1ٹیرابائٹ کی جدید ترین ڈرائیوز سے نصف حجم کی ہیں۔ اب جبکہ اس حجم میں بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ہی مختلف سائز میں جاری کیا جائے گا جیسا کہ 800 جی بی سے 15.36 ٹی بی تک۔