اسکرین کے اندر فنگر پرنٹ سنسر، ویوو کا نیا اسمارٹ فون

1,644

اسمارٹ فون بنانے والے چینی ادارے ویوو نے اپنے نئے فون X21 کو دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا۔ یہ فون پانچ مئی سے چین، ہانگ کانگ اور سنگاپور سمیت کئی ممالک میں دستیاب ہو گا۔

فون کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں انگلی کے نشانات کو محسوس کرنے والا حساسیہ اسکرین میں ہی نصب ہے۔ جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔ کیونکہ دیگر اسمارٹ فون بنانے والے ادارے ابھی اس بارے میں سوچ ہی رہے تھے جبکہ ویوو نے اسے متعارف بھی کروا دیا ہے۔ اس کے علاوہ فون کے ڈھلواں کنارے کم جگہ گھیرنے والے اور پتلے بنائے گئے ہیں تا کہ اسکرین کو زیادہ سے زیادہ جگہ مل سکے۔

فون کی دیگر خصوصیات درج ذیل ہیں۔

ڈسپلے: 6.28 انچ (سپر AMOLED ہائی ڈیفینیشن پلس اسکرین)

ریزولیوشن: 2280×1080 پکسلز

پراسیسر: کوالکوم اسنیپ ڈریگن 660 ہشت کور پراسیسر چپ

عارضی میموری: 6 گیگا بائٹس

اندرونی اسٹوریج: 128 گیگا بائٹس (آن بورڈ)

عقبی کیمرہ: 12 اور 6 میگا پکسل کا دوہرا کیمرہ

ثانوی کیمرہ: 12 میگا پکسل (1080 پکسل ریکارڈنگ کے ساتھ)

بیٹری: 3200 mAH لیتھیم آئن

آئی فون جیسا دکھائی دینے والا اور کئی نمایاں خوبیوں کا حامل ویوو کا یہ فلیگ شپ X21 فون تقریبا 600 امریکی ڈالرز قیمت میں دستیاب ہو گا۔ جو کہ پاکستانی سکہ کے حساب سے تقریباً 70,000 پاکستانی روپے بنتی ہے۔