شاہی جوڑے کی شادی کی تقریب براہ راست 4K میں

981

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تقریب کو زبردست 4K ریزولیوشن میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ کارنامہ انجام دینے والا ادارہ برطانوی نشریات کار ‘اسکائی‘ ہے جو دنیا بھر میں اس شاہی شادی کی 4K کوریج کے حقوق رکھنے والا واحد ادارہ ہے۔

اس تقریب کی کوریج 19 مئی بروز ہفتہ صبح 9 بجے شروع ہوگی اور اسکائی اس کے لیے تقریباً 100 کیمرے، تکنیکی عملے کے 160 اراکین، 10 سیٹیلائٹ اپ لنکس، 27 کلومیٹر کیبلنگ، 19 جدا جدا UHF ریڈیو کومز چینلز اور ایک ہیلی کاپٹر کا استعمال کرے گا اور یہ سب مل کر ممکن بنائیں گے 4K فلم سازی کے عمل اور اس کی براہ راست نشریات کو۔

لیکن ایک مسئلہ ہے … گو کہ اسکائی بین الاقوامی سطح پر کافی موجودگی رکھتا ہے لیکن براہ راست 4K نشریات صرف وہی دیکھ پائیں گے جو اسکائی کا Q دو ٹیرابائٹ بکس یا اساکئی Q ملٹی اسکرین سبسکرپشن رکھتے ہیں۔ یہ صرف اور صرف برطانیہ میں ہی دستیاب ہیں۔

گو کہ اسکائی کے الفاظ میں الٹرا ہائی ڈیفینیشن کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ کم از کم جھلکیاں تو 4K میں دیکھنے کو ملیں گی ہی لیکن اگر آپ چار گنا زیادہ جاندار تفصیل کے ساتھ یہ تقریب دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک ہی جگہ ہے، برطانیہ کہ جہاں آپ اپنے کمرے میں 4K ٹیلی وژن پر اسکائی Q سبسکرپشن کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

براہ راست 4K کوریج ہی اسکائی کا واحد تکنیکی کارنامہ نہیں، بلکہ وہ اپنی اسکائی نیوز ایپ میں دنیا کا پہلا ایسا سافٹ ویئر استعمال کرے گا جو آمد کے ساتھ ہی شادی کی تقریب کے مہمانوں کے بارے میں بتائے گا، اور یہ بھی کہ شاہی جوڑے کے ساتھ ان کا کیا رشتہ ہے۔