صرف تین ماہ میں 583 ملین فیس بک اکاؤنٹس بند

2,120

فیس بک نے 2018ء کے ابتدائی تین ماہ میں اپنے ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس اور ان کی جانب سے کی گئی پوسٹس کی چھان بین کی ہے کہ وہ کمیونٹی معیارات پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

اپنی پہلی سہ ماہی کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفورسمینٹ رپورٹ میں فیس بک نے کہا ہے کہ زیادہ تر کام اسپیم پوسٹس اور جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کیا گیا، جس کے نتیجے میں 837 ملین اسپیم نمونے پائے گئے اور 583 ملین جعلی اکاؤنٹ کو بند کیا گیا۔ اس کے علاوہ نفرت انگیز مواد کے 25 لاکھ، دہشت گردانہ پروپیگنڈے کے 19 لاکھ، پُرتشدد تصاویر کے 34 لاکھ اور فحش مواد کے 21 ملین نمونے بھی پائے گئے۔

فیس بک اس کام میں تنہا نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ یوٹیوب نے اعلان کیا تھا کہ اس نے قواعد کی خلاف ورزی پر اکتوبر اور دسمبر کے دوران 83 لاکھ وڈیوز کو ڈیلیٹ کیا۔