اسمارٹ لاک کھولیں ایپل واچ کے ذریعے

1,491

اسمارٹ لاک کو اپنے فون کے ذریعے کھولنا تو اب عام ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایپل واچ ہے تو آپ کو فون ساتھ رکھنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ ایپل کی اسمارٹ واچ اب اگست برانڈ کے اسمارٹ لاک کو کھول سکتی ہے، جبکہ آپ ہی اس تالے کے "مالک” ہوں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آج کے ویئریبل پر واچ او ایس 4 یا اس سے آگے کا ورژن انسٹال ہو اور اس میں جدید اگست ایپل واچ ایپ نصب ہو۔

آپ کو اپنی آئی او ایس ایپ بھی اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ یہ تالوں کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے لاگ ان ہونے پر مجبور کر سکتی ہے۔ لیکن ایک مرتبہ یہ کام کرنے کے بعد آپ تسلیم شدہ مالک بن جائیں گے اور گھڑی کی اسکرین پر تمام اگست تالوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی مخصوص تالے تک آسان رسائی چاہتے ہیں تو آپ اس کے لیے شارٹ کٹ بھی بنا سکتے ہیں۔

اگست ہوم کا کہنا ہے کہ یہ آٹو-ان لاک سے مختلف فیچر ہے، کیونکہ اس کے لیے فون کے قریب ہونے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اس نئی خصوصیت کے ذریعے آپ کو صرف ایپل واچ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept