اسمارٹ فون جس میں ہوں گے پانچ کیمرے

8,652

اسمارٹ فونز کی دنیا میں اب مقابلہ اتنا سخت ہوگیا ہے کہ یہاں کسی بھی ادارے کے لیے جمے رہنا مشکل ہو چکا ہے لیکن ایل جی اپنے آنے والے V40 فون کے لیے ایک نیا حل لا رہا ہے۔ یہ خبر پھیلی ہوئی ہے کہ ادارہ اپنے نئے فون میں پانچ کیمرے لگا رہا ہے یعنی گزشتہ سال کے V30 نے اپنے تین کیمروں کے ذریعے جو کامیابی نہ سمیٹی، یہ اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق V40 میں پشت پر تین کیمرے ہوں گے، بالکل ہواوی پی20 پرو کی طرح کہ جو ٹرپل کیمرا سسٹم لانے والا دنیا کا پہلا بڑا اسمارٹ فون تھا۔ V40 ڈیوائس کے سامنے والے حصے پر ڈوئل کیمرے پیش کرے گا جو 3ڈی فیس میپنگ اور اَن-لاکنگ کے لیے ایک اسٹیریو سسٹم کا کام کریں گے۔ گو کہ سامنے ڈوئل کیمرے اور پیچھے ٹرپل کیمرے کوئی نئی چیز نہیں لیکن یہ پہلا موقع ہوگا کہ ہم پانچ کیمروں کا کوئی سسٹم ایک فون پر دیکھیں گے۔ اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو یہ کسی بھی اسمارٹ فون پر نصب سب سے زیادہ کیمرے ہوں گے۔

V30 کی طرح جو G6 جیسا تھا، V40 ایل جی کے G7 تھنک کی طرح ہوگا۔ اس کے ڈسپلے میں notch ہوگی اور کویلکوم کا اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر۔ اس میں ایک طرف گوگل اسسٹنٹ کے لیے مخصوص بٹن بھی ہوگا اور پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر بھی۔