اسمارٹ فون کی ‘نوچ’ کا خاتمہ قریب آ گیا؟

2,568

ایک ایسا اسمارٹ فون بنانے کے لیے جنگ، جس کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک اسکرین ہی اسکرین ہو، جاری و ساری ہے اور ہو سکتا ہے کہ آئندہ چند روز میں اس کا خاتمہ ہو جائے۔

لینووو نے تصدیق کی ہے کہ 5 جون کو اپنا اگلا فون، زیڈ5، لانچ کرے گا جس کو پہلا آل-ڈسپلے اسمارٹ فون کہا جا رہا ہے۔

امکان تو یہی ہے کہ یہ ڈیوائس امریکا یا مغربی ممالک میں نہیں پیش کی جائے گی، کیونکہ تقریب شنگھائی میں ہو رہی ہے۔ یہ فون 12 جون کو ویوو کی تقریب سے ٹھیک ایک ہفتہ پہلے جاری ہوگا جس میں ویوو اپنے ایپکس فل ویو تصور کو حقیقی روپ میں پیش کرے گا۔ ویوو کے آل اسکرین فون کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس میں پوپ-اپ سیلفی کیمرا ہوگا اور فنگر پرنٹ سینسر بھی اسکرین کے اندر ہے۔ لینووو بھی پہلے ہی اپنے زیڈ5 کی جھلک دکھا چکا ہے جس کا اسکرین-ٹو-باڈی ریشو 95 فیصد ہے اور "چار ٹیکنالوجیکل جدتیں” بھی شامل ہیں۔ یہ جدتیں آل-اسکرین کے علاوہ ممکنہ طور پر کیمرے اور سینسر کے مقام کے بارے میں ہو سکتی ہیں۔

بہرحال، کیا لینووو زیڈ 5 حقیقی آل اسکرین اسمارٹ فون ہے؟ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اب صرف چار دن باقی ہیں اور ہمارے ہاتھوں میں ہوگا وہ فون، جس کا ہم سب خواب دیکھتے ہیں۔