اسپوٹیفائی اب مشرق وسطیٰ میں بھی

1,813

دنیا کی سب سے بڑی میوزک اسٹریمنگ سروس اسپوٹیفائی اب اپنے قدم مشرق وسطیٰ میں لا رہی ہے۔ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں امکان ہے کہ اسپوٹیفائی متحدہ عرب امارات میں آ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سوئیڈش کمپنی دبئی میں دفتر کے لیے جگہ پہلے ہی لے چکی ہے اور اس وقت کم از کم چار ایسے افراد کو رکھنا چاہتی ہے جو دبئی میں کام کریں اور علاقائی ٹیم تشکیل دیں۔ اسپوٹیفائی کی ویب سائٹ پر ہمیں دبئی کے لیے دو ملازمتیں بھی نظر آ رہی ہیں، ایک سینئر ایڈیٹر اور ایک ٹیکنیکل اکاؤنٹ مینیجر کی، جو ظاہر کرتی ہیں کہ ذرائع کی اطلاع بالکل درست ہے۔

اس وقت مشرق وسطیٰ میں سب سے مشہور میوزک اسٹریمنگ ایپ ‘انغامی‘ ہے۔ بیروت، لبنان میں قائم یہ اسٹارٹ اپ خطے میں 40 ملین سے زیادہ سامعین رکھتا ہے۔ انغامی روٹانا، میلوڈی، مازیکا، پلاٹینم ریکارڈز اور کئی دیگر معروف عربی ریکارڈ لیبلز کے ساتھ معاہدے رکھتا ہے۔ یہ ایپ یونیورسل، سونی، ای ایم آئی اور وارنر جیسے بین الاقوامی اداروں کی موسیقی بھی پیش کرتی ہے۔

ویسے اسپوٹیفائی 2006ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 10 اداروں کو خرید چکا ہے جن میں سے دو ایسے ہیں جنہوں گزشتہ دو سالوں میں حاصل کیا گیا ہے۔ کیا انغامی اس فہرست میں شامل ہونے والا نیا ادارہ ہوگا؟ ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept