سب وے سرفرز کے ہوگئے ایک ارب ڈاؤنلوڈز

1,811

اگر آپ نے کبھی کسی اینڈرائیڈ ڈیوائس پر کوئی گیم دیکھا یا کھیلا ہے؟ بہت زیادہ امکان ہے کہ وہ یہی گیم ہوگایعنی "سب وے سرفرز” (Subway Surfers)۔ ایک ایسا کھیل جس کا کوئی اختتام نہیں۔ اس کی مقبولیت کی انتہا دیکھیں کہ گوگل کے پلے اسٹور پر اس کے ایک ارب ڈاؤنلوڈز ہو چکے ہیں اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والا پہلا گیم ہے۔

اسے بنانے والے ادارے کلو (Kiloo) کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ان صارفین کو ظاہر کرتی ہے جنہوں نے اپنی کم از کم ایک ڈیوائس پر اسے پہلی بار انسٹال کیا ہے۔ بالفاظ دیگر اگر آپ نے ایک ہی گوگل اکاؤنٹ سے یہ گیم دو مختلف ڈیوائسز پر انسٹال کیا ہے تو وہ ایک ڈاؤنلوڈ ہی شمار ہوگا لیکن دو مختلف ڈیوائسز، دو مختلف اکاؤنٹس کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں تو یہ دو ڈاؤنلوڈ ہوں گے۔

کلو کے سی ای او جیکب مولر کہتے ہیں کہ ہم گوگل پلے پر دنیا کا سب سے بڑا گیم بننے پر بہت خوش ہیں۔ ایک ارب ڈاؤنلوڈز کا سنگ میل عبور کرنا ایک تاریخی کامیابی ہے۔

سب وے سرفرز دنیا کا پہلا endless runner گیم نہیں ہے لیکن یہ اس قسم کے گیمز میں سب سے کامیاب ابتدائی کھیلوں میں سے ایک ہے۔ اس میں آپ دنیا کے مشہور شہروں کی ریلوے لائنوں پر سپاہیوں، کتوں، ریل گاڑیوں اور دیگر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے نامعلوم منزل کی طرف دوڑتے چلے جاتے ہیں۔ اور راستے میں سکّے اور دیگر پاورز حاصل کرتے ہیں۔ اس کے رنگین گرافکس، خوبصورت مقامات اور کرداروں نے اسے 2012ء میں آغاز کے بعد سے ہی کامیاب بنا دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept