بچوں کی آن لائن تصویری ڈائری بنائیں

موبائل فونز سے اپنے بچوں کی تصاویر اور وڈیوز بنانا ہر کسی کو پسند ہے، خاص کر سالگرہ کی تصویریں، بچوں کی کسی خوبصورت آرٹ ورک یا ڈرائنگ کی تصویریں یا پھر کہیں بھی گھومنے پھرنے یا گھر کی تصویریں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ تصاویر وغیرہ ہمیشہ محفوظ رہیں تاکہ بچے بڑے ہو کر انھیں دیکھ کر محظوظ ہو سکیں۔ اس حوالے سے Tinybeans ایک بہت خوبصورت ایپلی کیشن ہے۔ اس کے ذریعے بنائی گئی تصویریں خوبصورت کیلنڈر فارمیٹ میں آن لائن محفوظ ہوتی رہتی ہیں۔ تصویروں کے علاوہ اس میں وڈیوز بھی ایڈ کی جا سکتی ہیں۔ ہر نئی بنائی گئی تصویر کو خودکار طریقے سے تاریخ وار آن لائن محفوظ کیا جاتا ہے، جسے آپ ٹائم لائن کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ دیکھ کر یاد کر سکتے ہیں کہ فلاں دن، فلاں موقعے پر یہ تصویر لی گئی۔
تمام تصاویر پرائیویٹ رکھی جاتی ہیں البتہ اگر آپ انھیں کسی سے شیئر کرنا چاہیں تو انھیں بطور فالور ایڈ کر کے دیکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ آئی فون اور اینڈروئیڈ دونوں پلیٹ فارمز کے لیے یہ ایپلی کیشن مفت دستیاب ہے

tinybeans.com

 

ایک تبصرہ
  1. Faisal Rauf Paracha says

    بھائی جان اس سیئیٹ کو اسی طرح اپڈیٹ کرتے رہیں۔ بہت ہی مفید پوسٹنگ ہے

Comments are closed.