ٹوئٹر پر اہم خبریں سب سے اوپر

647

ایک ایسے وقت میں جب فیس بک جعلی خبروں کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنی ٹائم لائن پر خبروں کو کم سے کم جگہ دے رہا ہے، ٹوئٹر نے اس کے بالکل مخالف سمت میں قدم اٹھایا ہے اور اہم خبری مواد کو نمایاں جگہ دے رہا ہے۔

ٹوئٹر نے تصدیق کی ہے کہ وہ نئی ٹائم لائن پر کام کر رہا ہے جس میں کوئی بھی بڑا واقعہ ہونے پر مختلف خبری اداروں اور صارفین کی طرف سے کی جانے والی ٹوئٹس صارفین کی ٹائم لائن پر سب سے اوپر ظاہر ہوں گی۔ ادارہ کہتا ہے کہ خبروں کے انتخاب کا کام انسان خود کر رہےہیں البتہ مستقبل میں انہیں الگورتھم کی بنیاد پر منتخب کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی موت کی خبر آئی تو ٹوئٹر فیڈ پر سب سے اوپر نظر آ رہی تھی۔ ہو سکتا ہے صارفین نے اسے ہاکنگ کو خراج تحسین سمجھا ہو لیکن درحقیقت یہ ٹوئٹر کا نیا فیچر ہے۔