ڈیسک ٹاپ سے ٹیلی وژن پر وڈیو کاسٹ کریں

5,762

اپنے کمپیوٹر سے ٹیلی وژن پر کاسٹ کرنے کے لیے ہمیں ضرورت پڑتی ہے ایک فائل کھولنے کی ضرورت، جہاں سے کاسٹ آئیکون پر کلک کرکے اور اپنی ڈیوائس کا انتخاب کرکے یہ کام کیا جا سکتا ہے یا پھر تھرڈ پارٹی ایپ یا وڈیو اسٹریم جیسی ایکسٹینشن کا استعمال کرنا پڑتا ہے، جو کسی بھی وڈیو فارمیٹ کو چلا سکتی ہے۔ اتنا مشکل تو نہیں، ہے نا؟

گوگل کروم ٹیم پی سی سے وڈیوز کو ٹیلی وژن پر بیم کرنے کے عمل کو آسان بنا رہی ہے۔ فرانکو بیوفور نے بتایا ہے کہ بیٹا چینل میں "کاسٹ فائل” آپشن کے عین نیچے "کاسٹ ٹیب” اور "کاسٹ ڈیسک ٹاپ” کے آپشنز شامل کیے جا رہے ہیں۔

اب آپ براؤزر سے کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں: صرف آئیکون پر کلک کریں اور فہرست آئے تو بتائیں کہ کس اسکرین پر کاسٹ کرنا ہے، بس! فی الحال یہ سہولت بیٹا چینل میں ہے اور محض چند افراد کو میسر ہے لیکن آپ بھی اسے حاصل کر سکتے ہیں۔

کروم بیٹا پر رائٹ کلک کریں، پراپرٹیز کا انتخاب کریں اور کمانڈ لائن "–enable-eatures=EnableCastLocalMedia” شامل کرکے یہ فیچر پا لیں۔ اگر آپ اپنے پی سی سے بہت زیادہ فائلیں کاسٹ کرتے ہیں تو یہ آپ کے کام کو کافی آسان کردے گا۔ دیکھتے ہیں یہ سہولت سب کے لیے کب پیش کی جاتی ہے؟