ویوالدی براؤزر ریسپبیری پائی اور اے آر ایم کے لیے دستیاب

475

ویوالدی براؤزر اب ریسپبیری پائی Raspberry Pi اور دیگر اے آر ایم بیسڈ ڈیولپمنٹ بورڈز کے لیے دستیاب ہے۔

یہ تجرباتی اے آر ایم ARM بلڈ ویوالدی کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب کر دیے گئے ہیں۔

یہ ریلیز ویوالدی کی توسیعی پالیسی کا حصہ ہے اور ان چھوٹے اور کم طاقت کے ڈیولپمنٹ بورڈز کے لیے دستیابی اس کی مقبولیت میں اضافہ کرے گی جہاں صارفین کو اعلی فیچرز کے ساتھ تیز تر براؤزنگ کی سہولت مسیر ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ ویوالدی Vivaldi کرومیئم بیسڈ Chromium-based براؤزر ہے جو اوپرا براؤزر کے بانی Jon von Tetzchner کی پیشکش ہے اور انتہائی اعلی فیچرز کا حامل ہے۔