ویوو کا نیکس فون اب چین سے باہر بھی

24,575

ویوو کا جدید ترین اور انقلابی فون نیکس اس وقت صرف چین میں خریدا جا سکتا ہے لیکن بہت جلد یہ پاکستان میں بھی دستیاب ہو سکتا ہے کیونکہ ویوو نے اعلان کیا ہے کہ اس کا فون رواں ماہ سے روس، بھارت، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور تائیوان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس فون کی سب سے بڑی خصوصیت ہے اس کی 6 اعشاریہ 6 انچ کی بغیر بیزل کی جاندار اسکرین جس کا اسکرین-ٹو-باڈی تناسب 91 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔ اس فون میں نہ ہی اسپیکر کی جگہ ہے، نہ ہی سامنے کوئی بٹن اور نہ ہی کیمرا جس کی وجہ سے ایک کنارے سے دوسرے کونے تک ایک بڑی اور جاندار اسکرین ملتی ہے۔ اسپیکر اور کیمرے کے لیے اس فون میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے یعنی کیمرے اوپر الگ سے کھلتا ہے جبکہ اسکرین ہی اسپیکر کا کام دیتی ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر بھی اسکرین کے اندر ہی نصب ہے۔

اس فون کی قیمت چین میں 3900 ین ہے یعنی 585 ڈالرز۔ دیکھتے ہيں یہ ان نئے ملکوں کے بعد پاکستان میں کب آتا ہے؟